شہر میں اندرونِ ایک ماہ آتشزدگی کا تیسرا معاملہ، فائر بریگیڈ عملہ اور اہلیان محلہ کی مشقت سے آگ پر قابو پایا گیا
مالیگاؤں: قلبِ شہر اسلامپورہ میں واقع ایک مکان میں شارٹ سرکٹ کے سبب بھیانک آگ لگ گئی۔جمعہ کے روز شام 7:30 بجے کے آس پاس یہ حادثہ پیش آیا۔مکان مالک محمد سلطان محمد صادق نے نامہ نگاروں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کے سبب مکان میں آگ لگی جس میں دیڑھ لاکھ سے زیادہ کا مالی نقصان ہوا ہے۔اس سے قبل آگ لگنے کے فوری بعد اہلیان محلہ نے فائربریگیڈ عملہ کو اس اطلاع دی جس کے بعد فایر بریگیڈ کی دو گاڑیاں مع عملہ جائے حادثہ پر پہنچیں لیکن آگ کی شدّت میں کمی نہیں آئی، فائر بریگیڈ عملہ نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید گاڑیوں کو جائے حادثہ پر طلب کیا۔ اہلیان محلہ اور عملہ کی مجموعی کوششوں اور مشقت سے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔تب تک مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوچکا تھا اور زائد از دیڑھ لاکھ کے سازوسامان اور دیگر اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ اندرون ایک ماہ شہر میں آتشزدگی کا تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل اسلامپورہ انصار روڈ پر موبائل دکان، اور سنجری چوک علاقہ میں آتشزدگی کے ہولناک حادثات پیش آچکے ہیں۔جن میں کافی زیادہ مالی نقصان ہوا تھا۔انجری چوک آتشزدگی سانحہ میں 15 سے 20 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے تھے جبکہ کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوا تھا اس حادثہ کے متاثرین کی باز آباد کاری سلسلہ جاری ہے۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: