میں واپس آؤں گا(می پُنہا ینار) بیان کو یاد کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا، میں دوبارہ آگیا اور انہیں کو اپنے ساتھ لے آیا
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ 2019 مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ہمارے اتحاد کو اکثریت ملی لیکن جان بوجھ ہم سے اکثریت چھین لی گئی. لیکن ایکناتھ شندے کے ساتھ ہم نے ایک بار پھر شیوسینا کے ساتھ اپنی حکومت بنائی ہے۔ ایک سچے شیوسینک کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے۔ میں اپنی پارٹی کے حکم کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ بنا.
یہ بھی پڑھیں:... خطبہ حج براہ راست 14 زبانوں میں نشر ہوگا: حج انتظامیہ
فڑنویس نے مزید کہا کہ میں نے ایک بار کہا تھا کہ میں واپس آؤں گا۔ لیکن جب میں نے یہ کہا تو کئی لوگوں نے میرا مذاق اڑایا۔ میں آج واپس آیا ہوں اور انہیں (ایکناتھ شندے) کو اپنے ساتھ لے آیا ہوں۔ میں ان لوگوں سے بدلہ نہیں لوں گا جنہوں نے میرا مذاق اڑایا۔ میں انہیں معاف کردوں گا، سیاست میں ہر چیز کو دل پر نہیں لیا جاتا. سیاست میں ہر کسی کو مخالفین کی مخالفت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ لوگوں کو بیانات دینے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔ ہمیں اپنے خلاف بولنے والوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ہمیں تنقید کا جواب دینا چاہیے لیکن مناسب طریقے سے.
Post A Comment:
0 comments: