شرد پوار نے شندے-فڑنویس حکومت کی بقا سے متعلق شکوک و شبہات ظاہر کئے، اپنے لیڈران کو وسط مدتی انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج راشٹریہ وادی کانگریس سربراہ شرد پوار پر جوابی حملہ کیا. واضح رہے کہ شرد پوار نے شندے-فڑنویس حکومت کی بقا سے متعلق شکوک و شبہات ظاہر کئے اور اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو اپنے انتجابی حلقوں میں زیادہ توجہ دینے اور وسط مدتی انتخابات کیلئے تیار رہنے کو کہا تھا.

یہ بھی پڑھیں :...... مہاراشٹر: باغی اراکین اسمبلی کو پیسے کے علاوہ اور کچھ دیا گیا: ممتا بنرجی
ایوان کے دو روزہ خصوصی اجلاس کے آخری دن ریاستی اسمبلی میں اہم فلور ٹیسٹ جیتنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایکناتھ شندے نے کہا کہ شرد پوار ایک قدآور لیڈر ہیں لیکن وہ جو کچھ بھی کہتے ہیں وہ حقیقت کے برعکس ہے. ہم حکومت کے ڈھائی سال مکمل کریں گے اور آئندہ انتخابات میں ہمارے پاس 200 ایم ایل ایز ہوں، 100 ہمارے اور 100 بی جے پی کے.
اس سے پہلے اتوار کے روز پوار نے مہاراشٹر میں وسط مدتی اسمبلی انتخابات کا اشارہ دیا تھا کیونکہ مبینہ طور پر ٹریژری بنچ کے درمیان بے چینی کی وجہ سے نئی حکومت میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔  پوار نے پارٹی ایم ایل ایز کے ساتھ میٹنگ میں ان سے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ حلقوں پر زیادہ توجہ دیں اور وسط مدتی انتخابات کے لیے تیار ہوجائیں۔  این سی پی کے اندرونی ذرائع نے اشارہ کیا کہ وسط مدتی انتخابات دسمبر کے آخر تک گجرات کے ساتھ یا اگلے سال کے شروع میں کرناٹک کے ساتھ ہو سکتے ہیں۔ پوار نے 2024 تک شندے-فڑنویس حکومت کے قائم رہنے سے متعلق شبہ ظاہر کرتے ہوئے حکومت میں شامل افراد کی ناراضگی کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ حکومت پانچ سے چھ ماہ ہی قائم رہے گی. آپسی رنجش مجوزہ کابینہ کی توسیع کے بعد منظر عام پر آئے گی. انہوں نے مزید کہا کہ قوی امکان ہے کہ شیوسینا کے باغی لیڈران کی گھر واپسی ہوگی.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: