بی جے پی لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیراعلی نرمل سنگھ فاروق عبداللہ کے بیان پر برہم

گذشتہ روز طالبان نے افغانستان میں اپنی حکومت کا اعلان کیا اور مختلف عہدوں کی تقسیم کی۔دنیا بھر کے مختلف علاقوں سے مختلف قسم کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔نیشنل کانفرنس لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ نے کہا کہ انہیں امید ہے طالبان سب سے ساتھ انصاف کریں گے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ افغانستان ایک الگ ملک ہے اب جو لوگ وہاں اقتدار میں آئے ہیں انہیں ملک کو سنبھالنا ہوگا۔امید کرتا ہوں کہ وہ تمام لوگوں سے انصاف کریں گے اور اسلامی اصول پر بہتر حکومت چلائیں گے۔انہیں ہر ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
فاروق عبداللہ کے بیان پر بی جے پی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تنقید کی ہے۔بی جے پی لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیراعلی نرمل سنگھ نے فاروق عبداللہ کے بیان پر کہا کہ طالبان لوگوں پر ظلم کررہے ہیں اور فاروق عبداللہ ان کی حمایت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ صرف ان ملکوں میں سکیولرازم چاہتے ہیں جہاں مسلمان اقلیت میں ہیں، لیکن جہاں مسلمان اکثریت میں ہیں وہاں اسلامی قانون کے خواہاں ہیں۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: