دوبارہ طلاق سے دلبرداشتہ عائشہ مکھرجی نے انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کی، اب شکھر دھون کا ردعمل سامنے نہیں آیا
ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز شکھر دھون نے اپنی بیوی عائشہ مکھرجی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں موضوع بحث ہے۔عائشہ مکھرجی نے منگل کے روز اپنے نئے انسٹاگرام اکاؤنٹ' Aesha Mukerji' پر اس بات کا ذکر کیا۔اس میں عائشہ مکھرجی نے ان کی طلاق سے منسلک باتیں تحریر کی ہیں۔عائشہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔حالانکہ اس پر اب تک شکھر دھون کی جانب سے کسی
طرح کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔ملّا محمد حسن اخند افغانستان کے وزیراعظم مقررhe-Government.html
واضح رہے کہ اکتوبر 2012 میں شکھر دھون نے عائشہ مکھرجی سے شادی کی تھی( جو پہلے سے شادی شدہ تھیں اور ان کی دو بیٹیاں تھیں)۔شکھر اور عائشہ کا ایک 7 سال کا بیٹا ہے جس کا نام زورآور ہے۔زورآور کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔میلبورن کی رہنے والی عائشہ مکھرجی نے شادی کے 8 سال بعد کرکٹر شکھر دھون سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔عائشہ نے طلاق سے متعلق اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ ایک مرتبہ طلاق ہوچکا ہے ایسا لگ رہا تھا کہ دوسری مرتبہ کافی کچھ داؤ پر تھا۔مجھے کافی کچھ ثابت کرنا تھا۔اسلئے جب میری دوسری شادی ٹوٹی تو یہ کافی ڈراونا تھا۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے سوچا تھا کہ طلاق گندہ لفظ ہے لیکن پھر میرا دو بار طلاق ہوگیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ الفاظ کے کتنے طاقتور مطلب اور تعلق ہوسکتے ہیں میں نے طلاق شدہ کے طور پر خود یہ محسوس کیا ہے۔پہلی مرتبہ جب میرا طلاق ہوا تب میں بہت ڈری ہوئی تھی، مجھے لگا کہ میں اپنے والدین کو مایوس کررہی ہوں۔میں اپنے بچوں کو نیچا دکھا رہی ہوں اور لچھ حد تک مجھے ایسا لگا کہ میں نے بھگوان کی تضحیک کی ہے۔طلاق ایک معیوب لفظ ہے اسلئے سوچئیے میرے ساتھ دوبارہ ایسا ہوا ہے۔یہ خوفناک تھا۔
Post A Comment:
0 comments: