لاک ڈاؤن کے آن لائن پیار نے لڑکی کو گھر چھوڑنے پر مجبور کردیا، سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہونے کے باوجود شادی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی

مہاراشٹر کے بارامتی میں آن لائن گیم کھیلنے والے لڑکا لڑکی کے پیار کی ایک دلچسپ کہانی منظر عام پر آئی ہے۔آن لائن گیم کھیلتے کھیلتے ایک مراٹھی نوجوان کو ہریانوی لڑکی سے پیار ہوگیا لیکن اپنے پیار کو پانے کیلئے انہیں قانون کا سہارا لینا پڑا۔

یہ کہانی کرونا وباء کے ساتھ ساتھ ہی شروع ہوئی، لاک ڈاؤن نافذ تھا، سب اپنے اپنے گھروں میں تھے۔جون 2020 میں مہاراشٹر کے بارامتی کے قریب بھِگون گاؤں کا ایک لڑکا اور ہریانہ کے بھوانی ضلع کے دادری تعلقہ کی ایک لڑکی آن لائن فری فائر گیم کھیل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔مہاراشٹر: کسان نے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ گانجے کی کاشت کی اجازت مانگی.html

آن لائن گیم کھیلتے کھیلتے دونوں کے درمیان بات چیت شروع ہوئی اور ان کی دوستی ہوگئی۔آہستہ آہستہ یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔واٹس ایپ پر بات چیت کے دوران ایک دوسرے سے شناسائی ہوئی اور ایکدوسرے کو دیکھے بنا ہی دونوں نے پیار کا اظہار کردیا۔اسی درمیان لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی کی شادی طے کردی، لیکن لڑکی نے شادی سے انکار کردیا اور گھر سے بھاگ نکلی۔طویل سفر طے کرکے مہاراشٹر کے پونے ضلع کے دونڈ ریلوے جنکشن پر پہنچی۔سفر کے دوران لڑکا لڑکی کی بات چیت ہوئی۔جب لڑکی دونڈ جنکشن پہنچی تو لڑکے کے ماما نے اسے وہاں لینے پہنچے اور گھر لے آئے۔اس دوران لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس میں لڑکی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔ہریانہ پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ لڑکی مہاراشٹر کے بھِگون میں رہ رہی ہے۔اس معلومات کے بعد ہریانہ پولیس کی ایک ٹیم لڑکی کے اہل خانہ کو لے کر بھِگون پولیس اسٹیشن پہنچی۔بھِگون پولیس اسٹیشن کے اے پی آئی جیون مانے نے لڑکے اور لڑکی کے گھر والوں کو روبرو بٹھا کر میٹنگ کروائی، مگر لڑکی نے اپنے والدین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔جس کے بعد اس کے گھر والے ناراض ہوکر ہریانہ واپس چلے گئے۔

دونوں کے پیار میں سب کچھ تو ٹھیک ٹھاک تھا لیکن شادی کیلئے ایک قانونی رکاوٹ پیدا ہوگئی۔کیونکہ لڑکی کی عمر 21 سال ہے جبکہ لڑکے کی عمر 19 سال ہے۔شادی کیلئے لڑکے کی عمر 21 سال اور لڑکی کی عمر 18 سال ہونی چاہیے لیکن ان کے معاملے میں کچھ الٹا ہوگیا۔شادی کیلئے دلہا دلہن تو راضی ہوگئے لیکن ان کی عمر نے رکاوٹ پیدا کردی۔

اس کے بعد بھی لڑکی کے والدین نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے اپنے محبوب کے ساتھ رہنے کا اٹل فیصلہ لے لیا تھا۔لڑکی کی عمر 21 سال اس لئے وہ فیصلہ کرنے میں خودمختار ہے۔ لڑکا 19 سال کا ہے لیکن اس نے شادی نہیں کی ہے اسلئے اس معاملے میں پولیس کوئی کارروائی نہیں کرسکتی تھی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: