ویکسین لگوا چکے بیرون ممالک کے عمرہ زائرین کو سعودی عرب میں داخلے کی مشروط اجازت

مکہ مکرمہ: کرونا وباء اور طویل لاک ڈاؤن کے بعد قریب دیڑھ سال بعد خانہ کعبہ کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں ہیں۔حرم شریف میں عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے کرونا کے پیش نظر گذشتہ 18 ماہ سے عمرہ پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔پابندی ختم ہونے کا اعلان کے بعد مسجد الحرام میں لوگ بڑی تعداد میں طواف کررہے ہیں۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام کے نائب صدرِ امور سعد بن محمد المحیمید نے کہا کہ کرونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرہ اور دیگر عبادات کا سلسلہ دوبارہ جاری ہوگیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق صائرین کی تعداد بتدریج ساٹھ ہزار ماہانہ سے 20 لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔اس کے علاوہ مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات پر کرونا احتیاطی تدابیر  برقرار رکھتے ہوئے ویکسین لگواچکے بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کو داخلے کی مشروط اجازت دی جائے گی۔سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کو سعودی عرب پہنچنے کے بعد حکومت کی نگرانی میں کورنٹائن کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔نسیم احمد: ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا کے کوچs.html

جن ممالک کے مکمل ویکسن لگوائے ہوئے افراد کے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہے، ان ممالک کے زائرین کو کورنٹائن کیا جائے گا۔اس فہرست میں پاکستان، ہندوستان، ارجنٹینا، برازیل، مصر، انڈونیشیا، لبنان،جنوبی افریقہ اور ترکی شامل ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: