ماسکو: روس سے تعلق رکھنے والے حسب اللہ محمدوف عرف چھوٹے خبیب کی ٹک ٹاک ویڈیوز دنیا بھر میں وائرل ہورہی ہیں۔حسب اللہ ایک بلاگر اور ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔ جن کا تعلق روس کے مخاچ قلعہ، داغستان سے ہے، جو چیچنیا سے متصل بحیرہ قزوین کے ساحل پر واقع ایک شہر ہے۔یو ایف سی چیمپئن خبیب بھی اسی شہر میں رہتے ہیں۔
حسب اللہ کی عمر 18 سال ہے لیکن وہ ایک جینیاتی بیماری
(جی ایچ ڈی)
Growth Hormone Deficiency
نامی مرض کا شکار ہیں، اس بیماری کو
Dwarfism
کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جس کی وجہ سے عمر بڑھنے کے باوجود وہ بچوں کی طرح نظر آتے ہیں۔اس بیماری کے سبب نشوونما رک جاتی ہے حتی کہ آواز بھی بچوں کی طرح ہوتی ہے۔حسب اللہ کی عمر 18 سال ہونے کے باوجود ان کا قد محض 3 فٹ 4 انچ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔عمرہ کا آغاز، خانۂ کعبہ کی رونقیں بحال
گذشتہ سال نومبر میں چھوٹے خبیب نے انسٹاگرام پر اپنے ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری کیا تھا، حال ہی میں انہوں نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپلوڈ کی اور ٹک ٹاک اسٹار بن گئے۔یو ایف سی کے شائقین چھوٹے خبیب کی مزاحیہ ویڈیوز کو کافی پسند کرتے ہیں۔خبیب کے چاہنے والوں میں اکثر یہ غلط فہمی بھی تھی کہ حسب اللہ جبیب کے بیٹے ہیں۔خبیب اور ان کی ٹیم کے اراکین کی مختلف ویڈیوز میں حسب اللہ ان کے ساتھ دیکھے گئے۔یہ ویڈیوز حسب اللہ کی شہرت کا سبب بن گئیں۔واضح رہے کہ خبیب نے اپنے انسٹاگرام پر حسب اللہ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔



Post A Comment:
0 comments: