ممبئی: ممبئی کرائم برانچ نے فحش فلم ریکیٹ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں پیر کو دیر رات فلم اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور تاجر راج کندرا کو گرفتار کرلیا ہے۔ممبئی پولیس کے عہدیداروں نے فلم اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راج کندرا اس ریکیٹ کے کلیدی سازش کار ہیں۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس معاملے میں تاجر راج کندرا کے خلاف ان کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق کندرا کو اندھیری ویرا دیسائی میں واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں آج بروز منگل اسپلینیڈ کورٹ میں حاضر کیا جائے گا۔ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 292، 293، 420، دفعہ 67، 67A(انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ) اور 2 (g) 3, 4, 6, اور 7
Indecent Representation of women(prohibition) Act
کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ حال ہی میں اس معاملے میں کرائم برانچ نے 35 سالہ ماڈل کارڈینیٹر اومیش کامت کو گرفتار کیا تھا جو راج کندرا کا سابق ملازم ہے۔کامت ایک برطانوی پروڈکشن ہاؤس کینرین کا نمائندہ ہے، اس پر الزام ہے کہ اس نے منافع کمانے کے مقصد سے ماڈل گہنا واسستھ کے ذریعہ شوٹ کی گئی سات سے آٹھ فحش ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا۔رواں سال فروری میں پراپرٹی سیل نے ایک ویب سیریز میں کام دینے کا وعدہ کرنے کے بہانے نئے آنے والے اداکاروں کی فحش ویڈیوز بنانے کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا تھا۔اس ریکیٹ کا پردہ فاش ہونے کے کچھ دنوں بعد ہی کرائم برانچ نے 35 سالہ واسستھ اور کامت کو گرفتار کرلیا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کامت کا کندرا سے تعلق تھا اسلئے کامت کی گرفتاری کے بعد راج کندرا ان کے نشانے پر تھا۔پولیس کے مطابق واسستھ ایک پروڈکشن ہاؤس چلاتا ہے فحش ویڈیوز ریکارڈ کرتا ہے اور ویڈیوز کامت کو بھیجتا ہے جو بعد میں ان ویڈیوز کو غیر ملکی آئی پی اڈریس استعمال کرکے ویب سائٹس پر اپلوڈ کرتا ہے۔ فحش ویڈیو مبینہ طور پر یو کے ایٹ شاٹس، نوفلکس اور ہاٹ ہٹ جیسے موبائل ایپ اپلوڈ کی گئی تھیں۔فروری میں پراپرٹی سیل نے مڈھ مالونی میں ایک بنگلے پر چھاپہ مارا تھا تب وہ لوگ مبینہ طور پر فحش فلم کی شوٹنگ کررہے تھے۔راج کندرا کی گرفتاری کے بعد ان کے پبلیسٹی فلین ریمیڈیوز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ قانون اپنا کام کرے گا، ہمیں ممبئی پولیس پر مکمل اعتماد ہے، جو اچھا کام کررہی ہے۔عدالت بالآخر مقدمے کی سماعت کے دوران فیصلہ کرے گی اصل مجرم کون ہیں؟
Casino in Las Vegas: Guide & Info on the Best Casinos in
ReplyDeleteFind a gri-go.com Casino in Las herzamanindir.com/ Vegas and play games like blackjack, 출장안마 roulette, craps and septcasino more! We've got the complete gaming experience, exclusive 토토 사이트 도메인 restaurants,