کیمیکل سے بھرے کنٹینر اور ٹرک کے تصادم سے آگ بھڑک اٹھی، دو افراد جل کر ہلاک،دیر رات تک فائر بریگیڈ عملہ اور پولیس راحت رسانی میں مصروف نظر آئے

مالیگاؤں: شہر سے 20 کلومیٹر کی دوری پر واقع ورانہ گاؤں پونہ شاہراہ پر کنٹینر اور ٹرک میں زبردست تصادم کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگی جس کے سبب دو افراد ہلاک ہوگئے۔ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں اور اطراف کے علاقوں میں کثرت سے سڑک حادثات ہورہے ہیں.شہر کی مقامی اور قومی شاہراہوں پر روزانہ حادثات کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔لوگوں کے مطابق شہر کی مقامی اور قومی شاہراہیں دوسرے شہروں کے بہ نسبت زیادہ پر خطر اور غیر محفوظ ہیں۔اور ٹریفک پولیس کے اہلکار ان بڑھتے ہوئے حادثات کے سامنے بالکل بے بس نظر آرہے ہیں۔ اس تعلق سے شکیل احمد (تیراک) نے نمائندے کو بتایا کہ مالیگاؤں سے 20 کلومیٹر کی دوری پر واقع ورانہ گاؤں پونہ شاہراہ پر منماڑ کی سمت کیمیکل کے ڈرم اور سیسہ کی راڈ بھر کر جارہے کنٹینر نمبر RJ.14.GJ.7112 اور منماڑ سے مالیگاؤں کی سمت آرہی پیاز سے بھری آئسر ٹرک میں زبردست تصادم ہوا جس کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ سے گاڑیوں میں سوار دو افراد کی دردناک موت واقع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے کی اطلاع مالیگاؤں فائر بریگیڈ محکمے کے افسر سنجے پوار کو دی گئی جس کے بعد انہوں نے شکیل احمد, مان دھن ملازمین اور ڈرائیور ذاکرشیخ کو جائے حادثے پر فوراً روانہ کیا۔ موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ عملہ نے راحت رسانی کام جاری کرتے ہوئے دونوں گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے میں کامیاب رہے۔گاڑیوں سے ایک جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی جو مکمل طور پر جل چکی تھی۔ برآمد ہوئی لاش کو سول ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔ دیر رات تک فائر بریگیڈ محکمے کے ساتھ ساتھ تعلقہ پولیس نے جے سی بی اور کرین کی مدد سے گاڑیوں کا جلا ہوا ملبہ ہٹانے میں مصروف نظر آئی۔ اس معاملے میں پولیس مرنے والوں کی شناخت اور معالے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: