تین ماہ سے بنا ڈائریکٹر کے سرگرمیاں انجام دینے والی سی بی آئی کے نئے ڈائریکٹر کی حیثیت سے سبودھ کمار جیسوال نے عہدے کا چارج لیا۔

نئی دہلی: آئی پی ایس افسر سبودھ کمار جیسوال نے بدھ کے روز سی بی آئی کے نئے ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج لیا۔جیسوال مہاراشٹر کیڈر کے 1985 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔اب تک وہ سی آئی ایس ایف چیف کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔اس کے علاوہ ماضی میں انہوں نے مہاراشٹر کے جنرل آف پولیس کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے ہیں۔واضح رہے کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن(سی بی آئی) گذشتہ تین ماہ سے بنا چیف کے اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی تھی۔3 فروری کو رشی کمار شکلا اپنے عہدے کی میعاد مکمل کر سبکدوش ہوئے تھے۔جس کے بعد گذشتہ دنوں ایک میٹنگ میں سبودھ کمار جیسوال کو سی بی آئی کا نیا ڈائریکٹر منتخب کیا گیا ہے۔


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: