جعفر نگر کی زیرتعمیر عمارت کے باتھ روم سے 12 سالہ ارسلان کی لاش برآمد،بچے کے سر پر چوٹ کے نشانات، اہل خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کیا

مالیگاؤں: شہر کے گاندھی نگر علاقے کے رہنے والے 12 سالہ بچے ارسلان کی لاش برآمد ہوئی۔اطلاعات کے مطابق ارسلان گذشتہ دو روز سے لاپتہ تھا۔آج صبح جعفر نگر علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت کے باتھ روم سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔سماجی کارکنان اور اہل خانہ کے مطابق بچے کے سر پر چوٹ کے نشان پائے گئے ہیں اس لئے اس معاملے میں قتل کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔اس تعلق سے متوفی ارسلان کے اہل خانہ نے بتایا کہ ارسلان 22 مئی کی شام علی اکبر اسپتال کے پاس سے لاپتہ ہوگیا تھا۔جس کے بعد اس کے معذور والد نے رات بھر اسے اطراف اور قرب وجوار کے علاقوں میں تلاش کیا لیکن ارسلان کا پتہ نہیں چلا۔رات گزرنے کے بعد بچے کے والد پوار واڑی پولیس اسٹیشن میں بچے کی گمشدگی کی شکایت درج کروانے گئے تو وہاں موجود پولیس اہکاروں نے کہا کہ دوپہر تک مزید تلاش کیجئے۔دوپہر کے بعد آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی۔آج دوپہر پوار واڑی پولیس اسٹیشن نے اطلاع موصول ہوئی کہ جعفر نگر سے ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش کی شناخت کی گئی تو انکشاف ہوا کہ یہ ارسلان کی ہی لاش ہے۔رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل نے کہا کہ لاش کو دیکھنے 

بعد ایسا لگتا ہے کہ بچے کو منصوبہ بند طریقے سے قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں پولیس انتظامیہ کو علاقے کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے چیک کرنا چاہیے تاکہ سچائی سامنے آسکے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: