اہلیان محلہ سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل، میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے آئندہ اقدامات کی وضاحت

مالیگاؤں: قدوائی روڈ پر واقع قرنطینہ سے متصل لال بستی کا دورہ کرتے ہوئے رضوان بیٹری والا نے عوام سے ملاقات کی قرنطینہ کو کووڈ سینٹر بنانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے عوام سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی۔دراصل گذشتہ کچھ روز سے اہلیان محلہ کافی تذبذب میں تھے، ایسی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ قرنطینہ کو کووڈ سینٹر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس معاملے میں اہلیان محلہ نے نمائندے کو بتایا تھا کہ انہیں ایسی خبریں موصول ہوئی ہیں کہ قرنطینہ کو کووڈ سینٹر بنایا جائے گا۔اس سلسلے میں اہلیان محلہ اور سرکردہ افراد نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔جس کی خبر شائع ہونے کے بعد میکس اسٹیپس این جی او کے چیئرمین رضوان بیٹری والا نے مذکورہ علاقے کا دورہ کیا اور عوام کو اطمنان دلایا کہ اس جگہ کووڈ سینٹر نہیں بنے گا بلکہ عید کے بعد اس عمارت میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بچوں کیلئے اسکول اور خواتین کیلئے مناسب فیس پر طبی خدمات انجام دی جائیں گی اور اس عمارت کو فلاحی کاموں کیلئے استعمال کرنے پر غوروفکر جاری ہے۔اسلئے اہلیان محلہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔بیٹری والا کے دورہ اور عوام کو اطمنان دلانے کے بعد لال بستی اور اطراف کے ساکنین نے سکون کا سانس لیا۔بیٹری والا نے مقامی لوگوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اس عمارت کے ساتھ گذشتہ کئی دہائیوں سے تعصب کیا جارہا ہے، بارہا انتظامیہ کی توجہ مبذول کروانے کے بعد بھی قرنطینہ کی حالت سدھارنے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے، عمارت کی حالت سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔اوباش نوجوان یہاں نشہ اور جرائم انجام دے رہے ہیں۔اسلئے میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن نے اس عمارت کو فلاحی کاموں کے لئے استعمال کرنے کا عزم کیا ہے۔عوام کو کووڈ سینٹر بنانے کے نام پر گمراہ کیا جارہا ہے۔حالانکہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے افواہوں پر توجہ نہ دیں اور اطمنان رکھیں۔
 

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: