کرونا گائیڈ لائن کی پاسداری نہایت ضروری، لاپروائی پورے سماج کو پریشانی میں مبتلا کرسکتی ہے
ڈر اور خوف میں مبتلاء ہوکر گھروں میں آکسیجن سلینڈر اور ریمیڈی سیور کا ذخیرہ نہ کریں: محکمہ صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال کی اپیل
کرونا کی دوسری لہر اور مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ کے درمیان محکمہ صحت نے لوگوں کے جھوٹی بہادری دکھانے پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرونا گائیڈ لائن اور رہنما ہدایات پر عمل کریں۔منترالیہ نے کہا کہ ہم تھک سکتے ہیں لیکن وائرس نہیں تھکے گا۔حالات سے نمٹنے کیلئے سبھی کی حصے داری اور تعاون پر زور دیتے ہوئے مرکزی محکمہ صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے لوگوں سے اپیل کہ وہ اپنے گھروں میں آکیسجن سلینڈر کا ذخیرہ نہ کریں۔پریس کانفرنس کے دوران اگروال نے کہا کہ ہم اس جھوٹی بہادری کو بھی محسوس کررہے ہیں کرونا کچھ نہیں ہے یہ ایک گھوٹالہ ہے۔مجھے ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے، آؤ پارٹی کرتے ہیں، کرونا کے وائرس سے پریشان ہونے کے علاوہ آگے بھی ایک دنیا ہے۔حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ہمارے آس پاس کرونا وائرس موجود ہے ہماری ایک غلطی اور لاپروائی ہمارے آس پاس موجود لوگوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔اگروال نے مزید کہا کہ ہم لوگوں میں یہ خوف بھی دیکھ رہے ہیں کہ میں ایک متاثر کے رابطہ میں آیا اب میں بھی وائرس سے متاثر ہوں اور اب میں یقینی طور پر مر جاتا ہے۔اگر ۔یں وائرس سے متاثر ہوا تو مجھے ریمیڈی سیور کی ضرورت پڑے گی۔گھر پر ایک آکسیجن سلینڈر پہلے ہی لے آتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے ڈر اور خوف سے پریشانیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔لو اگروال نے لوگوں سے کرونا رہنما ہدایات کی پاسداری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وائرس تھکے گا نہیں ہم تھک سکتے ہیں۔کسی بھی سطح پر معمولی سے لاپروائی پورے سماج کو پریشانی میں مبتلا کرسکتی ہے۔ان حالات سے نمٹنے کیلئے ہمیں تمام لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ایمس ڈائریکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ وباء کی دوسری لہر کے دوران مریضوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔جس کے سبب محکمہ صحت پر کافی دباؤ بڑھ گیا ہے۔


Post A Comment:
0 comments: