کارپوریٹر فاروق قریشی کے مطالبہ پر ناسک آئی جی کا فیصلہ،ناسک ایل سی بی کی نگرانی میں معاملے کی مزید تفتیش جاری

مالیگاؤں: کچھ روز قبل کمالپورہ کے کارپوریٹر فاروق خان قریشی کے بھائی فیصل خان قریشی(22) پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں فیصل خان قریشی کی موت واقع ہوگئی تھی۔پولیس نے اس معاملے میں ملزمین کے خلاف 302/34 کے تحت قتل کا معاملہ درج کیا تھا۔ملزمین کو پانچ اور دو کل ملاکر سات دنوں تک پولیس تحویل میں رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔اس معاملے میں مقتول فیصل قریشی کے بھائی کارپوریٹر فاروق قریشی نے نمائندے کو بتایا کہ انہوں نے اس معاملے میں ناسک آئی جی کو مکتوب لکھ کراس قتل معاملہ کی تفتیش ناسک ایل سی بی کے سپرد کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔جس کے بعد ناسک آئی جی نے فاروق قریشی کے اس مطالبے کو منظور کرتے ہوئے اس معاملے کی تفتیش ناسک ایل سی بی کے سپرد کردی ہے۔ناسک ایل سی بی اس معاملے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: