Articles by "Sudarshan News"
Showing posts with label Sudarshan News. Show all posts

سدرشن ٹی وی ایڈیٹر سریش چوہانکے نے وڈیو شیئر کیا، پولیس نے کہا وڈیو کی حقیقت کی جانچ کی جارہی پے اس کے بعد ضروری کارروائی کہ جائے گی

اسکولی بچوں سے ہندوستان کو ہندو راشٹریہ بنانے کا ایک وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک تازہ تنازعہ پیدا ہوا ہے۔مذکورہ متنازعہ وڈیو بدھ کے روز سدرشن ٹی وی کے ایڈیٹر سریش چوہانکے کے ذریعے شیئر کیا گیا۔ جس میں اترپردیش کے ضلع سون بھدرا میں اسکولی بچوں سے ہندوستان کو ایک’ہندو راشٹر‘ بنانے کا عہد لیاگیاہے۔ اسکول کے اوقات کے بعد اسکول یونیفارم میں پارک میں یہ بچے اکٹھا ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ٹیکسٹائل پر نہیں بڑھے گی جی ایس ٹی، ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بڑی خبر

اپنے والدین کے ساتھ پارک میں آنے والے بعض بچے بھی اس عہد لینے والے پروگرام میں شامل ہوئے۔ جہاں طلبہ سے ہندوستان کوایک ہندو راشٹریہ بنانے کا عہد دہرایا گیا ہے۔اس عہد میں کہاگیا ہے کہ ہندوستان کو ایک ہندو راشٹر بنانے کے لئے ضرورت پڑنے پر لڑنے قتل کرنے اورمرنے کو بھی کہاگیاہے۔

ضلع سون بھدرا کے نہرو پارک میں اسکولی طلبہ کے اس عہد کا انتظام کیا گیا تھا اور اسکا اختتام بھارت ماتا کی جئے، وندے ماترم اور جئے ہند کے نعروں پر کیا گیا۔ اس عہد میں کہاگیا کہ ہم ہندوستان کو ایک ہندو راشٹر بنانے کے لئے کام کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔اس کے لئے ہم جدوجہد کریں گے، جان دیں گے اور ضرورت پڑتی ہے تو اس کے لئے جان لیں گے۔ مگر ایک لمحہ کے لئے بھی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ قربانی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ہمارے اجداد اساتذہ مادر ہندوستان ہمیں طاقت دیں گے تاکہ ہم اپنے عہد کو پورا کرسکیں۔ ہمیں جیت ملے۔ایک نیوز چینل کے ٹوئٹر ہینڈل پر اس واقعہ کا متنازعہ ویڈیو شیئر کیاگیا ہے۔ اس واقعہ سے متعلق پولیس نے کہا کہ اس واقعہ سے انہیں آگاہ کردیاگیا ہے اور ویڈیو کی حقیقت کی وہ جانچ کررہے ہیں اس کے بعد ضروری کاروائی کی جائے گی۔


 ٹوئیٹ کرکے سوال پوچھا، جس دلیپ کمار کے نام سے شہرت، دولت اور عزت کمائی اس نام کے مطابق جلایا جائے گا یا یوسف خان نام سے دفنایا جائے گا؟

بالی ووڈ کے مشہور اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے 98 برس کی عمر میں آج دنیا کو الوداع کہہ دیا۔واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے ان کی طبعیت ناساز تھی انہیں کچھ روز قبل ہی ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، آج صبح 7:30 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔دلیپ کمار کے انتقال پر وزیراعظم نریندر مودی سے لے کر متعدد بالی ووڈ شخصیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان تھا لیکن بالی ووڈ میں انہوں نے دلیپ کمار کے نام سے شہرت پائی۔ان کے انتقال پر سدرشن نیوز چینل کے اینکر سریش چوہانکے نے سوال کیا کہ دلیپ کمار کو جلایا جائے گا یا دفنایا جائے گا۔سریش چوہانکے نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ دلیپ کمار کے نام سے کامیاب ہونے والے اداکار محمد یوسف خان نہیں رہے۔چوہانکے نے مزید لکھا کہ جس دلیپ کمار نام سے شہرت، دولت اور عزت کمائی، اس نام کے مطابق جلایا جائے گا یا یوسف خان نام سے دفنایا جائے گا؟دلیپ کمار سے متعلق اس ٹوئیٹ کے بعد چوہانکے ٹرول کے نشانے پر آگئے۔رضوان نام کے ایک یوزر نے چوہانکے کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا گنگا کنارے جب لوگوں کو دفنایا جارہا تھا تب آپ کے سنسکار کہاں چلے گئے تھے؟ آپ یاد نہیں آرہا تھا کہ جلایا جائے کہ دفنایا جائے؟ابھیشیک نام کے ایک یوزر نے لکھا کہ ہمارے سناتن میں تو دشمن کی موت پر بھی عزت دینے کی روایت رہی ہے، اور پھر آتے ہیں آپ جیسے تنگ نظر لوگ۔روی نامی یوزر نے لکھا کہ اتنا مت بولا کرو کبھی کبھی چپ رہنا ہی بہتر ہوتا ہے۔جبکہ ایک یوزر نے لکھا کہ کچھ بولتے ہو، کچھ لکھتے ہو، زہر ہی پھیلاتے ہو سماج میں۔سُمت نامی یوزر نے چوہانکے کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ دکھا دیا اپنا جاہل پن، دلیپ صاحب دیش کی شان ہیں۔