ٹوئیٹ کرکے سوال پوچھا، جس دلیپ کمار کے نام سے شہرت، دولت اور عزت کمائی اس نام کے مطابق جلایا جائے گا یا یوسف خان نام سے دفنایا جائے گا؟

بالی ووڈ کے مشہور اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے 98 برس کی عمر میں آج دنیا کو الوداع کہہ دیا۔واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے ان کی طبعیت ناساز تھی انہیں کچھ روز قبل ہی ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، آج صبح 7:30 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔دلیپ کمار کے انتقال پر وزیراعظم نریندر مودی سے لے کر متعدد بالی ووڈ شخصیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان تھا لیکن بالی ووڈ میں انہوں نے دلیپ کمار کے نام سے شہرت پائی۔ان کے انتقال پر سدرشن نیوز چینل کے اینکر سریش چوہانکے نے سوال کیا کہ دلیپ کمار کو جلایا جائے گا یا دفنایا جائے گا۔سریش چوہانکے نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ دلیپ کمار کے نام سے کامیاب ہونے والے اداکار محمد یوسف خان نہیں رہے۔چوہانکے نے مزید لکھا کہ جس دلیپ کمار نام سے شہرت، دولت اور عزت کمائی، اس نام کے مطابق جلایا جائے گا یا یوسف خان نام سے دفنایا جائے گا؟دلیپ کمار سے متعلق اس ٹوئیٹ کے بعد چوہانکے ٹرول کے نشانے پر آگئے۔رضوان نام کے ایک یوزر نے چوہانکے کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا گنگا کنارے جب لوگوں کو دفنایا جارہا تھا تب آپ کے سنسکار کہاں چلے گئے تھے؟ آپ یاد نہیں آرہا تھا کہ جلایا جائے کہ دفنایا جائے؟ابھیشیک نام کے ایک یوزر نے لکھا کہ ہمارے سناتن میں تو دشمن کی موت پر بھی عزت دینے کی روایت رہی ہے، اور پھر آتے ہیں آپ جیسے تنگ نظر لوگ۔روی نامی یوزر نے لکھا کہ اتنا مت بولا کرو کبھی کبھی چپ رہنا ہی بہتر ہوتا ہے۔جبکہ ایک یوزر نے لکھا کہ کچھ بولتے ہو، کچھ لکھتے ہو، زہر ہی پھیلاتے ہو سماج میں۔سُمت نامی یوزر نے چوہانکے کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ دکھا دیا اپنا جاہل پن، دلیپ صاحب دیش کی شان ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: