Articles by "Royal Campus"
Showing posts with label Royal Campus. Show all posts

رائل یونیورسل اسکول عبدالمطلب کیمپس میں جشن یوم جمہوریہ منایا گیا 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج پورے ملک میں 74 واں جشن یوم جمہوریہ پورے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے. آج کے دن ملک کے ہر کونے کونے میں ترنگا جھنڈا ہر اسکول، مدارس اور کالجوں و سرکاری دفاتر میں بہت اہتمام و شان کے ساتھ بلند کیا گیا. اس مناسبت سے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں 74 واں یوم جمہوریہ کی رنگا رنگ تقاریب کا آغاز پروفیسر طارق دیشمکھ (پرنسپل آف آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی) کی نگرانی میں ہوا ۔ قبل اس کے ٹھیک صبح ساڑھے نو بجے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر ریحان عبدالمطلب اور چیئرمین رضوان عبدالمطلب کے ہاتھوں سے رسم پرچم کشائی انجام پذیر ہوئی. بعدازاں قرات سے تقریب جشن یوم جمہوریہ کا آغاز ہوا.معزز مہمانان کا تعارف و رسم گل پوشی کے فرائض کو پروفیسر عبدالرحمن بخشی نے بخوبی انجام دیا اور نظامت کے فرائض کو شکیب اختر نے ادا کیا.

معزز مہمانان میں رضوان عبدالمطلب، ریحان عبدالمطلب (ڈائریکٹر آف خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی) ، سلیم شاہ (پرنسپل آف الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل)، مسعود صدیقی (پرنسپل آف رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ)، سید زبیر (پرنسپل آف رائل کالج آف فزیوتھراپی)، سید ظہیر (پرنسپل آف رائل یونیورسل اسکول) کے علاوہ ناظم شیخ، وسیم شیخ 

وغیرہ نے شرکت کی۔ جبکہ اس تقریب میں الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی، رائل کالج آف فزیوتھراپی، رائل یونیورسل اسکول (CBSE) کے طلباء وطالبات مع اساتذہ و اسٹاف شامل تھے۔ اسکول و کالج کے طالبات نے حب الوطنی گیت، ایکشن سونگ، انگلش اردو اور ہندی زبان میں تقریریں کی اور یوم آزادی کے دن کی اہمیت کو لوگوں کے سامنے اجاگر کیا۔ 

اس موقع چیئرمین رضوان عبدالمطلب نے طلباء و طالبات کے سامنے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر، شہید علماء کرام، مجاہدین آزادی اور عظیم روہنماؤں کی قربانیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے طلباء میں مثبت سوچ وفکر پیدا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء اپنے اندر راستہ تلاش کرنے کی صفت پیدا کرے ہر کسی کی زندگیوں میں چیلنج ہوتے ہیں۔ مقابلہ جاتی امتحانات 

دیجئے کیونکہ سب کو اپنی لڑائی خود لڑنی ہوتی ہے، حوصلہ رکھیں اور زندگی میں آگے بڑھتے رہیں۔ واضح رہے کہ جشن یوم جمہوریہ کی اس تقریب میں خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری تمام کیمپس کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس دوران تمام اساتذہ و یونٹس ممبران نان ٹیچنگ اسٹاف وغیرہ حاضر رہے۔ تمام اساتذہ و اسٹاف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔رسم شکریہ کے ساتھ پروفیسر طارق دیشمکھ نے پروگرام کو اختتام تک پہنچایا.

طلبہ و طالبات نے آئین کی تمہید پڑھتے ہوئے آئین ہند کا احترام اور تحفظ کرنے کا عزم کیا

مالیگاؤں ( پریس ریلیز ) شہر کے معروف تعلیمی ادارے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول عبدالمطلب کیمپس میں یوم آئین جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران طلبہ و طالبات نے آئین کی تمہید پڑھتے ہوئے آئین ہند کا احترام اور تحفظ کرنے کا عزم کیا۔ 

اس درمیان طلباء کے لئے آئین ہند سے متعلق جنرل نالج سوال جواب کے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آٹھویں جماعت کی طالبہ نے مساوی حقوق، آزادی اور  مذہبی حقوق جیسے عنوانات پر سوالات کئے اور طلباء نے تمام سوالات کے جوابات بخوبی دیئے۔ وہیں طلباء نے مختلف زبانوں میں دستور ہند کے موضوعات پر تقریر کیں۔ 

پرنسپل سید ظہیر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 26 نومبر 1949ء کو ہمارے ملک کا دستور آئینی کمیٹی میں پاس ہوا تھا اور 26 جنوری 1950ء کو یہ ملک میں نافذ ہوا۔ تمام طلباء و اساتذہ نے دستور ہند کی تمہید پڑھ کر اس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر جملہ اساتذہ موجود رہے۔

 

مالیگاؤں (پریس ریلیز ) ملک کے پہلے وزیر اعظم آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر 14 نومبر کو خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں چلڈرن ڈے (یوم اطفال) نہایت جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ پرنسپل سید ظہیر کی نگرانی میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

اس موقع پر طلباء نے مختلف فزیکل ایکٹیوٹی کے ذریعے لطف اٹھایا اور اساتذہ نے طلباء میں مٹھائیاں تقسیم کی۔ بعدازاں مراٹھی شعبہ کے معلم سید جاوید نے طالبات کو یوم اطفال منانے کے مقصد اور پنڈت جواہر لعل نہرو کی تعلیمی، سیاسی اور ملک کے لئے ان کی خدمات کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور آج کے دن کی اہمیت کو طلباء کے سامنے اجاگر کیا۔ 

یوم اطفال کی مناسبت سے پرنسپل سید ظہیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنڈت جواہر لعل نہرو بچوں میں چاچا نہرو کے نام سے مشہور و مقبول تھے۔جبکہ انہوں نے ہندوستان کو ایک نئی اور ترقی کی سمت دکھائی۔ ان کے یوم پیدائش کو پورے ملک میں یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس کا آج گزر چکا اس کا کل اور اچھا ہونا چاہیئے۔ سید ظہیر نے طلباء کو چیئرمین رضوان عبدالمطلب اور ریحان عبدالمطلب کی جانب سے نیک خواہشات اور یوم اطفال کی مبارکباد پیش کی۔ جس کے بعد طلباء نے پنڈت جواہر لعل نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ رسم شکریہ کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا۔

مالیگاؤں (پریس ریلیز) آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت انتظامیہ کی جانب سے ایم ایس جی کالج گراؤنڈ پر مختلف ثقافتی پروگرام کے علاوہ اجتماعی طور پر راشٹریہ گیت پڑھنے کے لئے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت جہاں 13 تا 15 اگست کے درمیان 'ہر گھر ترنگا مہم' چلائی جا رہی ہے اسی طرح سوراج مہوتسو کے موقع پر اجتماعی طور پر راشٹریہ گیت پڑھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے تحت انتظامیہ نے شہر میں واقع ایم ایس جی کالج گراؤنڈ پر خصوصی پروگرام منعقد کیا۔ جہاں پروگرام میں ضلع بھر کے متعدد اسکولوں کے ہزاروں طلباء، اساتذہ، سرپرست، سرکاری دفاتر کے اعلیٰ افسران و ملازمین کے علاوہ عوامی نمائندے اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اجتماعی طور پر راشٹریہ گیت پڑھا۔

وہیں اس موقع پر خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) کے طلباء و اساتذہ نے پرنسپل سید ظہیر کی رہنمائی میں عبدالمطلب کیمپس سے قومی شاہراہ نمبر 3 پر واقع ٹریفک پولیس اسٹیشن تک ترنگا ریلی نکالی۔ اس ریلی کے اختتام پر پرنسپل سید ظہیر نے بتایا کہ اس ریلی کو خاص طور پر قومی شاہراہ نمبر 3 سے اسلئے نکالا گیا ہیکہ شہر میں ہر کوئی اس مہم کا اہتمام کررہا ہے لیکن شہر کے مضافاتی علاقوں میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے اس ریلی کا آغاز عبدالمطلب کیمپس سے لیکر قومی شاہراہ تک کیا گیا۔

موصوف نے مزید کہا کہ ہائی وے سے گزرنے والے بیرون شہروں کے لوگوں نے بھی اس ریلی کا استقبال کیا جبکہ ٹریفک پولیس ملازمین نے بھی طلباء کی سرہانہ کی اور ٹریفک سے متعلق تمام حفاظتی اقدامات کیے۔ اس دوران سید ظہیر نے چیئرمین رضوان عبدالمطلب اور ریحان عبدالمطلب کی جانب سے تمام طلبہ وطالبات اور اساتذہ کو آزادی کا امرت مہوتسو 75 سالہ جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالمطلب کیمپس میں 15 اگست بروز پیر صبح 9 بجے پرچم کشائی چیئرمین رضوان عبدالمطلب کے ہاتھوں ادا کی جائے گی۔ اور رائل یونیورسل اسکول (CBSE) کے طالبات مختلف ثقافتی پروگرام و حب الوطنی گیت پیش کریں گے۔ رسم پرچم کشائی اور پروگرام میں سرپرست و شہریان سے شرکت کی گزارش کی۔