طلبہ و طالبات نے آئین کی تمہید پڑھتے ہوئے آئین ہند کا احترام اور تحفظ کرنے کا عزم کیا
مالیگاؤں ( پریس ریلیز ) شہر کے معروف تعلیمی ادارے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول عبدالمطلب کیمپس میں یوم آئین جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران طلبہ و طالبات نے آئین کی تمہید پڑھتے ہوئے آئین ہند کا احترام اور تحفظ کرنے کا عزم کیا۔
اس درمیان طلباء کے لئے آئین ہند سے متعلق جنرل نالج سوال جواب کے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آٹھویں جماعت کی طالبہ نے مساوی حقوق، آزادی اور مذہبی حقوق جیسے عنوانات پر سوالات کئے اور طلباء نے تمام سوالات کے جوابات بخوبی دیئے۔ وہیں طلباء نے مختلف زبانوں میں دستور ہند کے موضوعات پر تقریر کیں۔
پرنسپل سید ظہیر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 26 نومبر 1949ء کو ہمارے ملک کا دستور آئینی کمیٹی میں پاس ہوا تھا اور 26 جنوری 1950ء کو یہ ملک میں نافذ ہوا۔ تمام طلباء و اساتذہ نے دستور ہند کی تمہید پڑھ کر اس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر جملہ اساتذہ موجود رہے۔
Post A Comment:
0 comments: