Articles by "Plane Crash"
Showing posts with label Plane Crash. Show all posts

خراب موسم کے سبب رخ تبدیل کیا گیا، ایمرجنسی لینڈنگ کے وقت طیارہ تباہ

آذربائیجان کے شہر باکو سے روس کے گروزنی جانے والا ایک مسافر بردار طیارہ ایمبریر 190 ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا. طیارہ میں کل 67 افراد سوار تھے جن میں سے 38 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 

29 افراد زندہ بچ گئے. 

یہ بھی پڑھیں:... "جہاں نہیں چینا، وہاں نہیں رہنا" کابینہ میں جگہ نہ ملنے پر بھجبل ناراض

روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے نائب وزیر اعظم نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے. قزاقستان کے شہر اکتاؤ کے 3 کلو میٹر کی دوری پر جب طیارہ نے اپنا رخ تبدیل کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا.

آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ مجھے جو اطلاع دی گئی اس کے مطابق بکاؤ اور گروزنی کے درمیان موسم خراب ہونے کے سبب طیارہ نے اپنا رخ اکتاؤ کی جانب کیا جہاں لینڈنگ کے دوران طیارہ کریش ہوگیا. روسی ایوی ایشن واچ ڈاگ کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ حادثہ کی اصل وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ پرندوں کے ٹکرانے کے سبب طیارہ کا رخ اکتاؤ کی سمت موڑ دیا گیا تھا.


 لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں 40 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر، حادثہ کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری

منیلا: فلپائن میں ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوکر مکمل طور پر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے سولو میں C-130 فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس  میں اب تک 17 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 40 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ہٹ گیا تھا۔فلپائن وزارت دفاع کے مطابق طیارہ میں 92 کے قریب فوجی اہلکار سوار تھے۔ اس حادثہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب فلپائنی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار اہلکاروں کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے بھیجا جارہا تھا تاہم ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، حادثے کے مقام پر فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔