لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں 40 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر، حادثہ کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری
منیلا: فلپائن میں ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوکر مکمل طور پر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے سولو میں C-130 فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس میں اب تک 17 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 40 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ہٹ گیا تھا۔فلپائن وزارت دفاع کے مطابق طیارہ میں 92 کے قریب فوجی اہلکار سوار تھے۔ اس حادثہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب فلپائنی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار اہلکاروں کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے بھیجا جارہا تھا تاہم ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، حادثے کے مقام پر فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Post A Comment:
0 comments: