Articles by "Economy"
Showing posts with label Economy. Show all posts

یہ تباہی کی ایک شکل ہے،کیا ایسے ملک چلتا ہے؟؟؟ ملک ایسے فیصلوں کو برداشت نہیں کرے گا

ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعے 2000 ہزار روپے کے نوٹ واپس لینے کے فیصلے کی کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے بعد اب مہاراشٹر نونرمان سینا نے بھی مذمت کی ہے. ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے 2 ہزار کے نوٹ بند کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی جیسے فیصلے ملک کیلئے قابل برداشت نہیں ہیں. واضح رہے کہ آر بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ 2000 روپے کے نوٹ کا استعمال 30 ستمبر تک کیا جاسکے گا.

یہ بھی پڑھیں:.... دو ہزار روپے کے نوٹ بند

آر بی آئی نے جمعہ کو دیر گئے 2000 روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کا اعلان کیا. جب راج ٹھاکرے سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تباہی کی ایک شکل ہے، یہ بات میں نے نوٹ بندی کے وقت بھی کہی تھی. اگر ایسے فیصلے ماہرین سے پوچھ کر کئے جاتے تو یہ صورتحال پیدا نہیں ہوتی.

راج ٹھاکرے نے واضح طور پر کہا کہ ملک ایسے فیصلوں کو برداشت نہیں کر سکتا. اب لوگ اپنے پیسے واپس بینک میں ڈالیں گے اور نئے نوٹ لیں گے، کیا ایسے ملک چلتا ہے؟؟؟

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ترین سطح پر، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 روپے تک کی کمی ہوسکتی

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 روپے تک کی کمی ہوسکتی ہے۔  بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل (برینٹ) کی قیمت جنوری کے بعد کم ترین سطح پر ہے۔ اب یہ 81 ڈالرسے نیچے ہے۔  امریکی خام تیل 74 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ مئی کے بعد پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے، خاص طور پر خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ کی وجہ سے ہندوستانی ریفائنری کے لیے خام تیل (انڈین باسکٹ) کی اوسط قیمت کم ہوکر 82 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ .

  مارچ میں یہ 112.8 ڈالر تھا۔  اس کے مطابق 8 ماہ میں ریفائننگ کمپنیوں کے لیے خام تیل کی قیمت میں 31 ڈالر (27 فیصد) کی کمی ہوئی ہے۔  ایس ایم سی گلوبل کے مطابق، ملک کی تیل کمپنیاں خام تیل کی قیمت میں ہر ایک ڈالر کی کمی پر ریفائننگ پر 45 پیسے فی لیٹر بچاتی ہیں۔ اس کے مطابق پیٹرول-ڈیزل کی قیمت 14 روپے 14 پیسے  فی لیٹر سے کم ہونا چاہیے۔  تاہم ماہرین کے مطابق پوری کمی ایک ہی بار میں نہیں ہو گی۔