Articles by "EX-MLA"
Showing posts with label EX-MLA. Show all posts

 گیارہ دسمبر تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 12 دسمبر کو دھڑک مورچہ، غریبوں کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں غریب شہریوں کی بڑی تعداد ہے اور 40 سے 50 ہزار خاندان سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ شہر میں 1 لاکھ سے زیادہ کیسری راشن کارڈ ہولڈر ہیں اور انہیں غذائی قلت کا سامنا ہے اور انہیں کسی قسم کا اناج نہیں مل رہا ہے۔ ریاست میں کئی مقامات پر ایسے شہری جن کی سالانہ آمدنی 59 ہزار سے کم ہے غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسے کیسری کارڈ ہولڈروں کو اناج دیا جا رہا ہے۔ پھر مالیگاؤں شہر کی عوام کو اناج کیوں نہیں۔ نیز یہ تمام کیسری کارڈ ہولڈر حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت اناج سے بھی محروم ہیں۔لہٰذا اس جانب توجہ دی جائے اور کیسری کارڈ ہولڈرس کو اناج دیا جائے ۔اسطرح کا مطالبہ آج تیسری بار آصف شیخ نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے پرانت آفیسر وجئے آنند شرما سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔مطالبات پیش کرتے ہوئے آصف شیخ نے 

ڈیمانڈ لیٹر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مالیگاؤں شہر میں کل 1,1900,00 کیسری راشن کارڈ ہولڈر ہیں، جن کی سالانہ آمدنی 59 ہزار سے کم ہے۔ ایسے تمام کیسری کارڈ ہولڈروں کو فوری طور پر اناج دیا جائے۔ شہر میں کل(انتیودئے) ترجیحی فیملی بینیفشری راشن کارڈ ہے، یہ تمام کارڈ 1998 میں جاری کیے گئے تھے اور آج ان کارڈوں کی حالت بہت خراب ہے۔ بہت سے کارڈز پر درست نام نہیں ہیں اور کارڈ مکمل طور پر پھٹے ہوئے ہیں۔ ایسے تمام کارڈ ہولڈرز کو فوری طور پر نئے کارڈ جاری کیے جائیں۔ آن لائن سسٹم کے ذریعے (انتیودئے) ترجیحی فیملی بینیفشری راشن فارم اور درستی کرنے کا عمل اناج ڈسٹری بیوشن آفیسر کے دفتر میں مسدود ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لیے آن لائن سسٹم کے ذریعے نام کی تصحیح کے لیے فوری کارروائی شروع کی جانی چاہیے۔پرانت آفس میں نام بڑھانے/کم کرنا/نیا کارڈ/ثانوی کارڈ فراہم کرنے کے انتظامات کئے جائیں ۔شہر کے تمام سستے اناج کی دکانوں سے راشن کارڈ ہولڈروں کو دیئے جانے والے اناج کی رسیدیں جاری کرنے کا انتظام کیا جائے۔انتیودئے کارڈ ہولڈرز کو کئی سالوں سے چینی نہیں مل رہی ہے۔ اس دسمبر-2022 سے سب کو چینی دینے کے لیے کارروائی کی جائے۔ شہر کی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں سستے اناج کی دکانوں کی تعداد بڑھانے کے لیے کارروائی کی جائے۔

آصف شیخ نے ان مطالبات کی یکسوئی کرنے کیلئے پرانت آفیسر کو 12 دسمبر کا وقت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ اوقات میں ہمارے مطالبات 11 دسمبر تک تسلیم نہیں کئے گئے تو   12 دسمبر کو دوپہر 3 بجے ایک عوامی مورچہ مالیگاؤں شہر کی غریب عوام کیساتھ پرانت آفس لایا جائے گا ۔ براہ کرم اسے نوٹ کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی شہر کی غریب عوام کیساتھ میونسپل مراٹھی اسکول، اشوکا لاج، آگرہ روڈ سے پرانت آفس تک ایک دھڑک مہا مورچہ نکالا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی ۔اس مکتوب کی ایک کاپی ضلع کلکٹر، ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر، ناسک، اناج ڈسٹری بیوشن آفیسر، مالیگاؤں سٹی کو روانہ کی گئی ہے ۔اس سلسلے میں 4 دسمبر بروز اتوار کو ہزار کھولی رابطہ آفس پر شیخ رشید کی صدارت میں این سی پی کے ورکروں اور عہدیداران کیا ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد بھی لیا جارہا ہے ۔اس وفد میں رئیس عثمانی، ایوب خان، عاصم راکی،نثار راشن والا، عبدالقیوم، سمیت این سی پی کے عہدیداران موجود تھے ۔

 

اجازت یافتہ جانوروں کی نقل وحمل میں ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کا مطالبہ، آئی جی نے تعاون کی یقین دہانی کرائی

مالیگاؤں: عیدالضحی کے پیش نظر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی قیادت میں قریش جماعت کے نمائندہ وفد نے ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولیس سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آصف شیخ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئے جی) سروتی دورجے سے کہا کہ آئندہ ماہ عیدالضحی کے موقع پر مسلمانان شہر قربانی کا فریضہ انجام دیتے ہیں اور انہیں اس کیلئے جانور ذبح کرنا ضروری ہوتا ہے اس لئے عیدالضحی کے ایام میں جانوروں کی آمدورت کا سلسلہ بڑھ جاتا ہے۔اس دوران جانوروں کی نقل وحمل میں انہیں شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گائے کے ذبیحہ پر پابندی عائد کی ہے۔جس کی پاسداری کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔لیکن یہ قانون گائے کی نسل کے جانوروں کو چھوڑ کر دیگر مویشیوں میں بھینسوں کو ذبح کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

مالیگاؤں شہر میں ذبیحہ کیلئے دھولیہ، جلگاؤ‍ں، نندور بار اضلاع سے بھینسوں کو لایا جارہا ہے۔شیخ آصف نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے کہا کہ یہ علاقے انکے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔دھولیہ، جلگاؤ‍ں اور نندوربار اضلاع کے ساتھ ساتھ اندور، ایم پی سمیت دیگر ریاستوں سے مالیگاؤں کیلئے بھینسوں کی آمدورفت کے دوران ان علاقوں میں پولیس انتظامیہ رکاوٹ پیدا کررہا ہے۔اس موقع پر ناسک ضلع دیہی پولیس سُپریٹینڈینٹ سچن پاٹل بھی موجود تھے۔  

شیخ آصف نے کہا کہ ان کی درخواست ہے کہ دھولیہ ، نندوربار اور جلگاؤں اضلاع کے تمام پولیس سپرنٹنڈنٹ کو گائے کے گوشت کی روک تھام ایکٹ کے علاوہ بھینسوں کی نقل و حمل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا حکم دیا جائے۔کیونکہ گائے ممنوع قانون میں بھینسوں کا ذکر نہیں ہے انہیں اس قانون سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔لہذا مالیگاؤں آنے والی جانور بردار گاڑیاں جس میں بھینسوں کو لایا جاتا ہے اس کو روکا نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسران کو حکم دیں کہ وہ بھینسوں کی نقل و حمل کرنے والی گاڑیوں کو نہ روکیں اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی کوئی تکالیف کا سامنا کرنا پڑے اس بات کا خاص خیال رکھا جائے۔اس موقع پر قریشی جماعت کے نمائندوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قریش برادری کے افراد صرف قانونی طور اجازت یافتہ جانور کی ہی نقل و حمل کریں گائے اور گائے کی نسل کے ممنوعہ جانوروں کا کاروبار نہ کریں۔قریش جماعت کے مطالبات کو سننے کے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئے جی) سروتی دورجے نے تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔