ذہنی نشونما کے ساتھ ساتھ جسمانی نشونما اور تندرستی یوگا کا اہم مقصد، طلباء و طالبات سمیت ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے شرکت کی

مالیگاؤں (پریس ریلیز) ہر سال 21 جون کے دن عالمی یوم یوگا منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ نے 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا قرار دیا۔ یوگا ایک جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق ہے۔ یوگا کا مقصد جسم کو نشونما کے ساتھ تندرست رکھنا ہے۔27 دسمبر سنہ 2014 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے یوم یوگا منانے کا اعلان کیا تھا تب سے لیکر ہر سال عالمی یوگا منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:..... ادھو حکومت خطرے میں، ایکناتھ شندے سمیت 14 اراکین اسمبلی سورت کے ہوٹل میں مقیم
اس تناظر میں خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں عالمی یوم یوگا جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ اس موقع پر پرنسپل سید ظہیر نے چیئرمین رضوان عبدالمطلب اور ریحان عبدالمطلب کی جانب سے تمام طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوگا ایک جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق ہے۔ یوگا کا مقصد جسم کو نشونما کے ساتھ تندرست رکھنا ہے۔
یاد رہے کہ اس پروگرام کا آغاز آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ نے انگلش تقریر کے ذریعے کیا اور آج کے دن کی اہمیت و یوگا کے فوائد کے بارے میں بتایا۔ وہیں اسکول کے فزیکل ٹیچر نے طلبہ وطالبات کو یوگا کی مختلف سرگرمیاں کروائی۔ اس موقع پر پرنسپل سید ظہیر کے علاوہ تمام اساتذہ و طلباء وطالبات نان ٹیچنگ اسٹاف وغیرہ حاضر رہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: