شاکھاؤں میں حصہ لینے والوں کو ہی اس کیلئے منتخب کیا جائے گا اور انہیں ٹریننگ دی جائے اور چار سال کی نوکری کے بعد ان سے کچھ اور کام لیا جائے گا
کلکتہ: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آسنسول لوک سبھا کے ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس کے امیدوار شترو گھن سنہا کی جیت پر عوام کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہی اگنی پتھ اسکیم پر مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم کے نام پر ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے اور یہ ایک بڑے کھیل کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :... کل شام پانچ بجے فلور ٹیسٹ، ادھو حکومت کو گورنر کوشیاری کی ہدایت
ممتا بنرجی نے اپنی طویل تقریر کے آغاز میں ہی اگنی پتھ پروجیکٹ کو لے کر مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ اصل چال کیا ہے؟ممتا بنرجی نے کہا کہ اصل میں شاکھاؤں میں حصہ لینے والوں کو ہی اس کیلئے منتخب کیا جائے گا اور انہیں ٹریننگ دی جائے اور چار سال کی نوکری کے بعد ان سے کچھ اور کام لیا جائے گا۔
ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ایک کرنل کا خط آیا ہے جس میں اس حقیقت کا انکشاف کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کی شدید مخالفت کی جارہی ہے اس کے باوجود اسکیم پر عمل درآمد شروع کیا جاچکا ہے. آن لائن رجسٹریشن جاری ہے.


Post A Comment:
0 comments: