ساڑھے سترہ سے 21 سال کے مسلم نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونا چاہیے، مہا گٹھ بندھن کو اکثریت ملنے پر تربیتی مرکز قائم کیا جائے گا: مستقیم ڈگنٹی
مالیگاؤں: مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف جہاں ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے. وہیں شہر مالیگاؤں جنتادل سکیولر کی جانب سے آج دیر رات ایک پریس کانفرنس میں پارٹی صدر شان ہند اور مستقیم ڈگنٹی نے اگنی پتھ اسکیم کی حمایت کا اعلان کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:... یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کوپٹر سے ٹکرایا پرندہ
شان ہند نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم سے متعلق یہ مدعا اٹھایا جارہا ہے کہ اس اسکیم کے ذریعے ملک بھر میں فرقہ پرستی کو عروج دینے کی کوشش کی جارہی ہے.
لیکن اکثریتی طبقہ کی تمام تر مخالفت کے باوجود اس اسکیم کا اطلاق ہوا اور آن لائن رجسٹریشن کا کام جاری ہوچکا ہے. اقلیتی طبقہ کو خصوصی طور پر اس اسکیم کا حصہ بننا چاہیے. کیونکہ آج تک ہم اس بات کا رونا روتے رہے ہیں کہ فوج میں ہمارا تناسب صرف 2 فیصد ہے، لیکن آج ہمیں موقع ملا ہے کہ ہم اس ہندوستانی افواج میں ہمارا تناسب اور نمائندگی کا گراف بڑھائیں. مسلم اقلیتی طبقہ کا ایک المیہ ہے کہ ہمارے نوجوان تعلیمی میدان میں پیچھے ہیں جس کے سبب بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے. آج ہمارے نوجوان گٹکھا اور دیگر نشے کے عادی ہوتے جارہے ہیں جس سے قوم کا مستقبل تباہ ہورہا ہے. اگر 16 سال کی عمر میں ان نوجوانوں کو ایک منظم منصوبہ کے تحت تربیت دی جاتی ہے تو یہ قوم کیلئے مفید ثابت ہوگا. نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں.
ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط نوجوان ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیتے ہیں. شان ہند نے کہا کہ اس ضمن میں جنتادل شہریان سے اپیل کرتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اگنی پتھ اسکیم کا حصہ بنیں. جنتادل اس سلسلے میں نوجوانوں کی مکمل رہنمائی کرے گی. کل سے جنتادل آفس پر مفت رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا.
مستقیم ڈگنٹی نے بھی کہا کہ اگنی پتھ اسکیم اقلیتوں خاص طور سے مسلمانوں کیلئے مفید ہے. 17.5 سال21 سال کے نوجوان اس اسکیم کے ذریعے آرمی، نیوی اور ائیرفورس میں خدمات انجام دے سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم اس اسکیم کی مخالفت کرنے والوں کے بھی خلاف نہیں ہیں اسکیم کا باریک بینی سے مشاہدہ کرنے پر اس بات کا ادراک ہوا کہ اگنی پتھ اسکیم سے مسلم نوجوانوں کو فائدہ حاصل ہوسکتا ہے. اس لئے ہم اس سلسلے میں عوام کو بیدار کرنا چاہتے ہیں تاکہ مسلم نوجوان اس اسکیم سے مستفید ہوں، انہیں روزگار ملے. اس کے علاوہ اس اسکیم کے 4 بعد سبکدوش ہونے والے جوانوں کو ملنے والی تقریباً ساڑھے گیارہ لاکھ روپے کی رقم سے ان کا مستقبل بھی سنور سکتا ہے. اس کے علاوہ انہیں سماج میں ایک عزت کا مقام بھی حاصل ہوگا.
مستقیم ڈگنٹی نے مزید کہا کہ اگر آئندہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں مہا گٹھ بندھن کو اکثریت حاصل ہوتی یے تو وہ شہر میں باقائدہ تربیتی مرکز قائم کریں گے. جہاں نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی تربیت کی جائے گی. آج شہر کے اکثر نوجوان مختلف قسم کے نشہ میں مبتلا ہیں. بے پناہ صلاحیتوں کے باوجود صحیح رخ پر رہنمائی نہ ہونے کے سبب نوجوان بے راہ روی کا شکار ہوررہے ہیں. تربیتی مرکز کے قیام سے نوجوان جسمانی طور پر مضبوط ہوں گے اور ایک ملک و قوم کے لئے مفید و کارآمد ثابت ہوں گے. اس سلسلے میں جنتا دل آفس سے کل بروز پیر سے اگنی پتھ اسکیم رجسٹریشن فاتم بھرنے کا آغاز کیا جائے اور خواہش مند نوجوانوں کی مکمل رہنمائی کی جائے گی.

Post A Comment:
0 comments: