35 اراکین اسمبلی بی جے پی کے رابطے میں ہونے کا دعوی، شرد پوار نے کہا فکر کی کوئی بات نہیں، ادھو حکومت قائم رہے گی

مہاراشٹر: شیوسینا کے قدآور لیڈر ایکناتھ شندے اپنی پارٹی کے 15، این سی پی کے ایک اور 14 آزاد اراکین اسمبلی کے ساتھ گجرات کے سورت میں خیمہ زن ہیں. جس سے مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت شدید خطرات سے دوچار ہوگئی ہے. اطلاعات کے مطابق ان اراکین اسمبلی میں شندے کے علاوہ مزید تین وزراء شامل ہیں.
ذرائع کے مطابق ایکناتھ شندے نے راشٹروادی کانگریس اور کانگریس کے ساتھ اتحاد توڑ کر بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کی شرط رکھی ہے. یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ایکناتھ شندے خود وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں. وہ اپنی شرائط کے ساتھ تین اراکین اسمبلی جئے راٹھوڑ، سنجے بانگر اور دادا بھسے کو ماتوشری بھیج سکتے ہیں.
اس ہنگامہ کے دوران راشٹریہ وادی کانگریس سربراہ شرد پوار میڈیا کے سامنے آئے اور تقریباً 11 منٹ پریس کانفرنس سے خطاب کیا. جب شرد پوار سے سوال کیا گیا کہ کیا ایکناتھ شندے خود وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں؟ تو شرد پوار نے کہا کہ ایکناتھ شندے نے کبھی ہمیں بتایا ہی نہیں کہ وہ وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں. ہوار نے کہا کہ مہاراشٹر میں حکومت گرانے کی سازش پہلے بھی کی جاچکی ہے لیکن فکر مند ہونے کی کوئی بات نہیں ہے. ادھو حکومت قائم رہے گی یہ شیوسینا کا اندرونی معاملہ ہے. ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق تمام اراکین اسمبلی سورت کے لی میریڈین ہوٹل میں رکے ہوئے ہیں. ان اراکین اسمبلی کو گجرات لانے میں معاونت کرنے کیلئے بی جے پی کے دو بڑے لیڈران کا نام سامنے آرہا ہے. واضح رہے کہ کہ پیر کی رات سے ہی تمام اراکین کے رابطے منقطع ہوچکے ہیں.


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: