اراکین اسمبلی کی سکیورٹی ہٹالی گئی ہے اگر ان کے گھر والوں کو کچھ ہوا تو حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی: ایکناتھ شندے
مہاراشٹر سیاسی بحران کے درمیان پانچویں روز شیوسینا کارکنان نے ایکناتھ شندے گروپ کے رکن اسمبلی تاناجی ساونت کے گھر پر توڑ پھوڑ کی. واضح رہے کہ کہ شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے کچھ وقت قبل ہی انتباہ دیا تھا اس کے بعد کارکنان نے ساونت کے گھر توڑ پھوڑ کی ہے.
یہ بھی پڑھیں :.... مہاراشٹر سیاسی بحران: شرد پوار کا کردار شک کے دائرے میں
وہیں ایکناتھ شندے نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو دی گئی سکیورٹی بھی ہٹا لی گئی ہے. اگر ان کے گھر والوں کو کچھ ہوا تو اس کے لئے ادھو اور آدتیہ ذمہ دار ہوں گے. اس ہنگامے کے بعد ادھو ٹھاکرے نے اعلی سطحی میٹنگ بلائی ہے. گوہاٹی میں باغی اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے بعد ایکناتھ شندے نے 38 اراکین اسمبلی کی فہرست جاری کی ہے. اس سے قبل 23 جون کو شندے نے 34 اراکین اسمبلی کی فہرست جاری کی تھی.
*آج کی کچھ خاص اپڈیٹس*
*آج گوہاٹی میں دو بجے ہونے والی میٹنگ کے بعد شندے گروپ کے ترجمان کے ناموں کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے. دیپک کیسکر، دادا بھوسے،بھرت گوگاولے، بچو کڈو کو ترجمان مقرر کئے جانے کے قوی امکانات ہیں.
* ریاستی وزیر داخلہ ولسے پاٹل نے کہا کہ وزیراعلیٰ یا وزارت داخلہ نے کسی بھی تکن اسمبلی کی سکیورٹی ہٹانے کا حکم نہیں دیا ہے. اس سلسلے میں ٹوئیٹ کے ذریعے دیئے جانے والے بیان مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں.
*جالنہ میں شیوسینا لیڈر اورسابق وزیر ارجن کھوتکر کی 78 کروڑ روپے کی جائداد ای ڈی نے ضبط کرلی ہے. اس میں 200 ایکڑ زمین، ایک کارخانہ اور کچھ فلیٹس شامل ہیں. کھوتکر ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر مانے جاتے ہیں واضح رہے کہ کہ دیر رات ان کے خلاف مذکورہ کارروائی کی گئی.
* دیویندر فڑنویس بھی ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کرکے آئندہ کیلئے حکمت عملی تیار کرنے والے ہیں. کچھ دیر میں وہ رام داس آٹھولے سے ملاقات کرسکتے ہیں.
*ایکناتھ شندے کے گڑھ تھانے میں تشدد کے کچھ واقعات اور لاء اینڈ آرڈر کو دیکھتے ہوئے 30 جون تک سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے. اس کے علاوہ اس علاقے میں لاٹھی، ہتھیار، پوسٹر جلانے اور پتلا جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.
اس پورے معاملے پر سنجے راؤت، ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے کے تازہ بیانات سامنے آئے ہیں.
سنجے راؤت نے کہا کہ شیوسینک خاموش ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ کمزور ہیں. اگر یہ بھڑک گئے تو آپ کو رہنے کی جگہ نہیں ملے گی. ادھو جی نے سب کو پرامن رہنے کیلئے کہا ہے.
وہیں ایکناتھ شندے نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی سکیورٹی ہٹا لی گئی ہے اگر ان کے گھر والوں کو کچھ ہوا تو ادھو ٹھاکرے، شرد پوار ،سنجے راؤت اور آدتیہ ٹھاکرے اس کے ذمہ دار ہوں گے.
ادھو ٹھاکرے نے جمعہ کے روز شرد پوار سے ملاقات کی اور دو گھنٹے تک گفتگو کی. اس کے بعد انہوں نے شیوسینا کارپوریٹرس سے خطاب کیا. ٹھاکرے نے کہا کہ کچھ روز قبل جب مجھے بغاوت کا شک ہوا تو میں نے ایکناتھ شندے کو فون کیا اور کہا کہ شیوسینا کو آگے لے جانے کا اپنا فرض نبھاؤ، ایسا کرنا صحیح نہیں ہے.


Post A Comment:
0 comments: