ممبئی کے تاج پریزیڈنٹ ہوٹل میں
دیویندر فڑنویس، چندر کانت پاٹل اور دیگر لیڈران نے ایکدوسرے کو مٹھائی کھلا کر جشن منایا
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بدھ کی رات اعلان کیا کہ وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں, جس کے بعد مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے ریاستی بی جے پی سربراہ چندرکانت پاٹل اور پارٹی کے دیگر لیڈران کے ساتھ ممبئی کے تاج پریزیڈنٹ ہوٹل میں جشن منایا۔ وہ بی جے پی کی لیجیسلیٹیو ونگ کی میٹنگ کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :... ادھو ٹھاکرے نے وزیراعلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا
سپریم کورٹ کے ذریعے جمعرات کو اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے لیے گورنر کے حکم پر فلور ٹیسٹ پر روک لگانے سے انکار کئے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے استعفیٰ کا اعلان کردیا اور انیل پرب کے ہاتھوں اپنا استعفی راج بھون بھیج دیا.


Post A Comment:
0 comments: