National,India,Punjab,Punjab Election Results,Aam Admi Party,Arvind Kejriwal,Congress

پنجاب میں اکثریت ملنے کے بعد راگھو چڈھا نے کہا آنے والے دنوں میں عآپ کانگریس کا متبادل ہوگی، پنجاب کی عوام نے کیجریوال کی گورننس پالیسی پر اعتماد کیا ہے

پنجاب اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت ملی ہے. اس پرپارٹی لیڈر راگھو چڈھا نے جمعرات کو کہا کہ ان کی پارٹی آنے والے وقت میں ایک قومی پارٹی بن جائے گی۔کانگریس کی متبادل بن کرابھرے گی اور کانگریس کی جگہ لے لے گی۔جب کہ اتراکھنڈاورگوامیں عام آدمی پارٹی نے ووٹ کاٹ کربی جے پی کوفائدہ پہونچایاہے۔

 یہ بھی پڑھیں:..... مالیگاؤں تشدد معاملہ: مستقیم ڈگنٹی کی ضمانت منظور
سنگرور میں پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار بھگونت مان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے راگھو چڈھانے کہاہے کہ آپ آنے والے دنوں میں ایک قومی پارٹی کے طور پر ابھرے گی۔پارٹی قومی سطح پر کانگریس کامتبادل ہوگی۔
انہوں نے کہاہے کہ پورا ملک اروندکجریوال کی گورننس پالیسی سے متاثر ہے اور پنجاب کے لوگوں نے ریاست میں پارٹی پر اعتماد کیا ہے۔عام آدمی پارٹی کے پنجاب امور کے شریک انچارج چڈھا نے کہاہے کہ پنجاب میں روایتی جماعتوں شرومنی اکالی دل (SAD) اور کانگریس کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب عام آدمی پارٹی ایک ایماندار حکومت بنائے گی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: