National,India,Economics,Finance Minister, Nirmala Sitharaman,Financial Year 2022-23,Central Government Budget,News18 Urdu News,Dailyhunt Urdu News
یکم فروری صبح 11 بجے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش ہوگا،مالیاتی سال 2022-23 کا بجٹ موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہوگا

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری 2022 کو مالیاتی سال 2022-23 کا پیپر لیس مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ وہ یکم فروری کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کریں گی۔ یہ آنے والے مالی سال میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حالت اور سمت کا فیصلہ کرے گا۔
مالی سال 2022-23 کا بجٹ پیپر لیس ہوگا، موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہوگا۔یونین بجٹ موبائل ایپ کو http://indiabudget.gov.in سے ڈاؤن کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ اس موبائل ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔مالی سال 2022-23 کے مرکزی بجٹ کا براہ راست ٹیلی کاسٹ ڈی ڈی نیوز اور سنسد ٹی وی پر بھی دستیاب ہوگا۔ اس کے ساتھ یہ ڈی ڈی نیوز، سنسد ٹی وی، اور دیگر نیوز چینلز پر بھی دستیاب ہوگا۔ اس کے ساتھ، آپ حکومت کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، وزارت خزانہ کے ٹوئٹر ہینڈل اور یوٹیوب پر مرکزی بجٹ کا لائیو ٹیلی کاسٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔جب وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اپنی بجٹ تقریر مکمل کریں گی عام بجٹ کے دستاویزات موبائل ایپ پر دستیاب ہوں گے۔ یہ موبائل ایپ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے، جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگی۔ سال 2021 میں حکومت نے پہلی بار پیپر لیس بجٹ پیش کیا۔ اس وقت اراکین پارلیمنٹ اور عام لوگوں کو بجٹ دستاویزات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے یونین بجٹ موبائل ایپ لانچ کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ اس بار مختلف شعبوں کو مالی سال 2022-23 کے مرکزی بجٹ سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ گزشتہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں حکومت کی بنیادی توجہ صحت اور دیہی انفراسٹرکچر کی ترقی تھی لیکن اس سال کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ نے حکومت کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ کورونا اور مہنگائی کے دہرے عذاب کا سامنا کرنے والے عام آدمی کو بھی اس بار بجٹ سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ایسے میں یہ امید کی جارہی ہے کہ حکومت عام بجٹ کے ذریعے ملک کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کا کام ضرور کرے گی۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: