Crime,Murder,Brutality,Jharkhand,India,News18 Urdu News,Crime News,Dailyhunt Urdu News, Malegaon News

گمشدہ بچوں کی لاش برآمد، مقتولین کے والدین کو رشتہ داروں پر قتل کا شبہ، معاملہ کی تفتیش جاری

جھارکھنڈ کے پاکوڑ ضلع میں دو بچوں کے بہیمانہ قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ ضلع کے امڑاپاڑہ تھانہ علاقہ کے امباڈیہہ گاؤں میں پیش آیا ہے۔ قتل کے بعد مبینہ قاتلوں نے دونوں بچوں کی ایک ایک آنکھ بھی نکال لیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔جلتا ہوا ٹرک چار کلو میٹر تک سڑک پر دوڑتا رہا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس انسپکٹر معاون اسٹیشن انچارج منوج کمار پولیس اہلکار کے ساتھ موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پریم مرانڈی کی 10 سالہ بیٹی مرشیلا مرانڈی اور 8 سالہ بیٹے بابولال مرانڈی کو ان کے ہی رشتہ داروں نے قتل کیا ہے۔ قتل کے بعدسفاکانہ طریقہ سے دونوں بچوں کی ایک ایک آنکھ نکال لی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کے رشتہ داروں نے جمعرات کی شام تقریباً 4 بجے دونوں بچوں کو گھر سے بلایا اور دھان کے گودام میں لے گئے۔ اُدھر اہل خانہ رات بھر دونوں بچوں کو ڈھونڈتے رہے، لیکن کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ دونوں بچوں کی لاشیں جمعہ کی صبح گودام کے قریب سے ملی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔پب جی گیم کے شوقین بچے نے اپنی ماں، دو بہنوں اور بھائی کا قتل کردیاte-Task.html

پولیس قتل کے ملزم کے والدین اور بھائی کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔قتل کے واقعہ پر گاؤں والے مشتعل ہیں۔ اس دوران ایس پی جناردنن، ایس ڈی پی او نونیت ہیمبرم نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی۔ ایس پی ایچ پی نے قاتل کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے لوگوں کو پرسکون کیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈاگ اسکواڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیاہے۔ ایس پی نے بتایا کہ دونوں بچوں کا قتل باہمی دشمنی اور زمینی تنازعہ کے باعث ہونے کا خدشہ ہے،تاہم اس معاملہ کی تفتیش جاری ہے، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: