فون پر نازیبا گفتگو کرنے کا شاخسانہ، بیچ بازار میں چپل سے پٹائی، معاملہ درج،ملزم فرار
فون پر خاتون سے نازیبا گفتگو کرنا شیوسینا لیڈر کو مہنگا پڑا۔ خاتون نے ملزم کو بیچ بازار میں چپلوں سے پیٹا اور پولیس میں اس کے خلاف شکایت درج کروادی۔ اس واقعہ کے بعد سے ملزم فرار ہے جبکہ پولیس ملزم کی تلاش میں سرگرم ہے۔ واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ مذکورہ واقعہ ممبئی سے قریب ویرار علاقے کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔سنسنی خیز واقعہ: دو بچوں کے قتل کے بعد ایک ایک آنکھ نکال دی گئی
سنیچر کی صبح شیوسینا ڈویژن سربراہ جیتو کھڈے ایک آٹو رکشا میں بیٹھا تھا۔اسی دوران ایک خاتون کچھ لوگوں کے ساتھ وہاں پہنچی اور اس کی پٹائی شروع کر دی۔ خاتون کے ساتھ ایک نوجوان بھی آٹو رکشا میں داخل ہوا اور ملزم کی زبردست پٹائی کی۔ ملزم شیو سینا لیڈر کے خلاف ویرار پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم بھی ویرار مشرقی علاقہ کا رہنے والا ہے۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے فون پر نازیبا بات کررہا تھا اور پوچھ رہا تھا کہ کوئی آئٹم ہے تو بھیج دو۔ خاتون نے کئی مرتبہ ملزم کو نظرانداز کرنے کی بھی کوشش کی۔ اس کا نمبر بلاک کردیا لیکن ملزم نئے نمبر سے اسے پریشان کرنے لگا۔ روز روز کی پریشانی سے تنگ آکر خاتون نے ملزم کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور ویرار بازار میں اسے گھیر کر چپلوں سے پٹائی کردی۔ متاثرہ بھی ویرار کی رہنے والی ہے اور گذشتہ 10-12 سال سے آٹو چلا کر گزربسر کررہی ہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ جیتو کھڈے نے اسے پانچ مرتبہ کال کیا اور نازیبا گفتگو کی۔ جو میرے ساتھ ہوا ہے وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو اس لئے میں اس کی بیچ بازار میں پٹائی کی ہے۔ میں نے جو کیا اس کا مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

Post A Comment:
0 comments: