کلب کے دیگر تین کھلاڑی بھی کرونا سے متاثر، ٹیسٹ منفی آنے کے بعد فرانس واپسی متوقع

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق میسی کے کلب پیرس سینٹر جرمین نے فرنچ کپ میں وینز کے خلاف میچ سے قبل سپراسٹار سمیت چار کھلاڑیوں کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی۔میسی ان دنوں ارجنٹینا میں اپنے آبائی علاقے میں چھٹیاں منارہے ہیں اور اسی دوران ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔دنیا کی سابق سب سے پستہ قد خاتون کی موت

پی ایس جی کے کوچ ماریشیو پوچٹینو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میسی مستقل ہماری میڈیکل سروس سے رابطے میں ہیں اور جب ان کا ٹیسٹ منفی آ جائے گا تو وہ فرانس واپس آ جائیں گے۔میسی کو بارسلونا چھوڑ کر پی ایس جی آنے کے بعد سے مستقل مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اپنے نئے کلب میں 11 میچوں میں صرف ایک گول اسکور کر سکے ہیں البتہ چیمپیئنز لیگ میں انہوں نے پانچ بار گیند کو گول کی راہ دکھائی ہے۔

وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے میسی پیر کو ہونے والے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ اتوار کو ہونے والے میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔ وائرس کا شکار ہونے والے پی ایس جی کے بقیہ تین کھلاڑیوں میں جوآن برنیٹ، متبادل گول کیپر سرجیو ریکو اور مڈفیلڈر نیتھن بیٹومزالا شامل ہیں۔پی ایس جی کے کوچ کے مطابق یہ تین کھلاڑیوں اس وقت آئسولیشن میں ہیں اور ٹیسٹ منفی آنے تک آئسولیشن میں ہی رہیں گے۔

ماریشیو پوچٹینو نے کہا کہ ہم دو سال سے وائرس کے ساتھ جی رہے ہیں اور ہر کوئی جانتا ہے کہ وائرس کا شکار نہ ہونے کے لیے کیا کرنا چاہیے لیکن اگر پھر بھی ہم اس کا شکار ہو جائیں تو ہم اس کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم عالمی سطح پر اس خطرے کے ساتھ جی رہے ہیں اور فٹبال میں ہمارا رابطہ ہونا ناگزیر ہیں کیونکہ ہم ایک ہی ڈریسنگ روم شیئر کرتے ہیں۔واضح رہے کہ فرانس میں کرونا وائرس کے کیسز اس ہفتے یومیہ 2لاکھ تک پہنچ چکے ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: