موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی، سر پر چوٹ لگنے سے اسپتال میں داخل، ریپر بادشاہ نے دعا کی درخواست کی اور ہر ممکن مدد کا تیقن دیا
بچپن کا پیار گانے سے سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے سہدیو ایک حادثہ کا شکار ہوکر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ سہدیو کے سر میں شدید چوٹ آئی ہے۔ ڈمراپال کے میڈیکل کالج میں علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔دو سال کی عمر سے روزانہ چالیس سگریٹ پینے والے بچے نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی
اسپتال انچارج ڈاکٹر ٹنکو سنگھ نے بتایا کہ فی الحال سہدیو کی حالت بہتر ہے۔ وہ ابھی ہوش میں ہے اور اپنے اہل خانہ سے بات چیت بھی کررہا ہے۔ اکما ضلع اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کیلئے اسے جگدلپور کے ڈمراپال میڈیکل کالج منتقل کردیا گیاتھا۔ سہدیو کا حال جاننے کیلئے سکما کے کلکٹر ونیت نندنوار اور ایس پی سنیل شرما بھی ضلع اسپتال پہنچے۔
سہدیو اپنے کسی شناسا کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار کہیں جارہے تھے اسی وقت شبری نگر میں موٹر سائیکل کا توازن بگڑنے سے حادثہ کا شکار ہوگئے۔
جس کے سبب سہدیو شدید طور پر زخمی ہوگیا، مقامی لوگوں نے فوری طور پر سہدیو کو ضلع اسپتال پہنچایا۔ سہدیو کے ساتھ جو شخص موجود تھا اسے معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
سکما کے کلکٹر ونیت نندنوار نے کہا کہ سہدیو اپنے شناسا کے ساتھ موٹر سائیکل پر کہیں جارہے تھے، موٹر سائیکل پر کل تین لوگ سوار تھے۔سہدیو سب سے آخر میں بیٹھا ہوا تھا اسی دوران موٹر سائیکل کا توازن بگڑا اور حادثہ پیش آگیا۔ سہدیو موٹر سائیکل پر سب پیچھے بیٹھا تھا اسلئے اسے زیادہ چوٹیں آئیں۔ سکما میں ابتدائی علاج کے بعد اسے بذریعہ ایمبولنس جگدلپور منتقل کیا گیا تھا۔
ریپر بادشاہ کو جب اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوئی تو انہوں نے سہدیو کے اہل خانہ اور سہدیو کے ساتھ رہنے والے پنٹو سے فون پر بات کی۔پنٹو نے بتایا کہ بادشاہ نے سہدیو کا حال چال پوچھا اور کہا کہ انہیں جو بھی مدد کی ضرورت ہو بلا جھجک انہیں کہیں۔
Post A Comment:
0 comments: