سنّی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام حافظ قاری محمد شاکر علی نوری کے زیرِ سرپرستی شہر بھر میں اصلاحِ معاشرہ اجتماعات کا انعقاد
مالیگاؤں: سنّی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 نومبر 2021 بروز بدھ سے شہر بھر میں مسلم امّہ کے نوجوانوں کی ذمہ داریاں کے عنوان سے اصلاحِ معاشرہ کا سلسلہ شروع ہوگا۔ ان اصلاحِ معاشرہ اجتماعات میں حضرت مولانا سیّد محمد امین القادری( نگراں سنّی دعوت اسلامی، مالیگاؤں) مقرر خصوصی ہوں گے۔ جبکہ حافظ قاری محمد شاکر علی نوری ان آٹھ روزہ سلسلۂ اصلاح معاشرہ کی سرپرستی کریں گے۔
نوجوان ملت و مذہب کا سرمایہ ہوتا ہے۔ جن سے مذہب کا روشن مستقبل وابستہ ہوتا ہے۔اسلام نوجوانوں کو سنجیدہ، تعلیم یافتہ، پرعزم پاکیزہ خیالات کا حامل دیکھنا چاہتا ہے۔اسی جذبے کے تحت سوادِ اعظم اہل سنّت وجماعت کی عالمگیر تحریک سنّی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آٹھ روزہ سلسلۂ اصلاح معاشرہ اجتماعات بعنوان مسلم ائمہ کے نوجوانوں کی ذمہ داریاں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سنّی دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے فکر مند والدین سرپرستوں اور معاشرے کے نوجوان طبقے سے مندرجہ ذیل اجتماعات میں شرکت کی گزارش کی ہے۔
اصلاحِ معاشرہ اجتماعات کی تفصیل:
نومبر 10، بروز بدھ، کلثوم اشرفی چوک، رمضان پورہ
نومبر 11، بروز جمعرات، سیلانی چوک، شبّیر نگر
نومبر 12، بروز جمعہ، 60 فٹی روڈ، داتار نگر
نومبر 13، بروز سنیچر، سلامت آباد چوک
نومبر 14، بروز اتوار، پاک پنجتن چوک، حاجی احمد پورہ
نومبر 15، بروز پیر، مفتی اعظم چوک، گولڈن نگر
نومبر 16، بروز منگل، للّے چوک، اسلامپورہ
نومبر 17، بروز بدھ، مرکز اہلسنّت، سنّی جامع مسجد یارسول اللہ، کسمبا روڈ
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: