ریاستی صدر نانا پٹولے کو بذریعہ ای میل مکتوب روانہ، 20 اکتوبر کو ممبئی میں میٹنگ
مالیگاؤں :( 13 اکتوبر ) مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس پارٹی کے صدر شیخ رشید نے اپنے عہدہ صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے موصوف نے ایک لیٹر ناناجی پٹولے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کو ای میل کیا گیا ہے اور مکتوب کی کاپی 20 اکتوبر کو صابر گوہر ممبئی پردیش کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں پیش کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے استعفیٰ نامہ میں لکھا ہے کہ میں شیخ رشید شیخ شفیع ، مالیگاؤں سٹی (ڈسٹرکٹ) کانگریس پارٹی کا موجودہ صدر آپ کو مطلع کرنا چاہوں گا کہ میں 1985 سے 2002 تک انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے تین بار میونسپل کارپوریٹر رہا ہوں ، 1994 میں میونسپلٹی میں صدر بلدیہ کے فرائض انجام دیا ہوں اور 1999 سے 2009 تک دو بار ایم ایل اے رہا ہوں ۔شیخ رشید نے مزید لکھا ہے کہ میرے پیر کی تقریبا 8 سرجری ہوچکی ہیں اور میرے بیٹے آصف شیخ رشید (سابق ایم ایل اے) نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی ہے اور دوسری پارٹی میں کام کر رہا ہے۔ چونکہ میری صحت ٹھیک نہیں ہے ، میں رضاکارانہ طور پر پارٹی صدر کے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔ میں کانگریس پارٹی کے ایک عام کارکن اور سینئر کانگریس لیڈروں اور عہدیداروں کے احکامات کے بعد پارٹی کے وفادار کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا۔ تاہم ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس رضاکارانہ استعفیٰ کو ہمدردی کے ساتھ قبول کریں۔ بیباک کی خبر کے مطابق کانگریس ترجمان صابر گوہر نے اس کی اطلاع دی۔ شیخ رشید کے استعفیٰ کے مکتوب کی خبر سے کانگریس پارٹی کے مقامی کارکنان کے ساتھ ساتھ ریاستی عہدے داروں میں بھی تشویش پائی جارہی ہیں ۔ایک اطلاع کے مطابق گمان کیا جارہا ہے کہ ریاستی عہدیداران 20 اکتوبر کو ہونے والی پارٹی میٹنگ میں اہم فیصلہ لینگے ۔جسے پر شہریان کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔
Post A Comment:
0 comments: