آصف شیخ کی قیادت میں موقر وفد کی وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل اور وزیر آبپاشی جینت پاٹل سے ملاقات و مطالبہ
ممبئی :6 اکتوبر (پریس ریلیز) مہاراشٹر سرکار جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جلوس عید میلاد کی اجازت دے ۔جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کیلئے ایک خاص تہوار ہے جسے مسلمان بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں ۔ اس دن پیغمبر اسلام اور خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دنیا میں ظہور ہوا اور اسی وجہ سے یہ تہوار پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے ، تمام مذہبی پروگرام اور عبادت گاہیں پچھلے دو سالوں سے بند ہیں ، لیکن اس وقت ملک اور ریاست میں کورونا کی وبا قابو میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان ڈرگس معاملے میں گرفتار
اسی لئے حکومت مسلمانوں کو کورونا کی ہدایات کے مطابق جلوس عید میلاد کی اجازت دے ۔اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل اور وزیر آبپاشی جینت پاٹل سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔موصوف نے کہا کہ مذہبی پروگراموں اور عبادت گاہوں کو کچھ شرائط کے تحت شروع کرنے کا حکم ریاستی حکومت نے دیا ہے۔ اس سال یہ تہوار جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم 19 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ پوری ریاست میں جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے۔تاکہ غلامان مصطفیٰ صل اللہ علیہ وسلم عقیدت و احترام سے فیض حاصل کرسکے ۔وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے ملاقات کرنے گئے وفد میں آصف شیخ کے ہمراہ شکیل جانی بیگ، ریاض علی ،قاضی محی الدین پہلوان ، غازی مظفر علی وغیرہ شریک تھے ۔
Post A Comment:
0 comments: