اب 31 دسمبر 2021 تک انکم ٹکیس ریٹرن فائل کیا جاسکتا ہے، جبکہ 15 جنوری 2022 تک آڈٹ رپورٹ جمع کروائی جاسکتی ہے
حکومت نے 2020-2021 کا انکم ٹکیس ریٹرن فائل کرنے کی میعاد میں توسیع کردی ہے۔سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹکیس(سی بی ڈی ٹی) نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی،جس میں توسیع کے بعد اب 31 دسمبر 2021 تک انکم ٹکیس ریٹرن فائل کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔سابق میئر کا جارحانہ انداز، رکن اسمبلی، مستقیم ڈگنٹی اور خالد پرویز کو آڑے ہاتھوں لیا
گذشتہ سال کرونا کے سبب انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں تین مرتبہ توسیع کی گئی تھی۔محکمہ ٹیکس نے ٹوئیٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ آئی ٹی آر اور مختلف قسم کے آڈٹ رپورٹ داخل کرنے کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔اسی طرح انکم ٹیکس قانون کی کسی شق کے تحت جمع کی جانے والی آڈٹ رپورٹ کی تاریخ میں پہلے 31 اکتوبر 2021 تک توسیع کی گئی تھی اب اس کی آخری تاریخ میں 15 جنوری 2022 تک توسیع کردی گئی ہے۔وزارت محصول نے کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن اور مختلف آڈٹ رپورٹ داخل کرنے میں درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس محکمہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔واضح رہے کہ اس سال 7 جون کو انکم ٹیکس محکمہ نے اپنے نئے پورٹل کی شروعات کی تھی۔تب سے اس پورٹل پر مسلسل دقتیں آرہی تھیں۔نئے پورٹل پر آنے والی دشواریوں کے سبب فائناس منسٹر نرملا سیتا رمن نے پورٹل سنبھالنے والی کمپنی انفوسس پر ناراضگی کااظہار کیا تھا۔اسی کے سبب انکم ٹکیس ریٹرن فائل کرنے کی حتمی تاریخ میں توسیع کردی گئی تھی۔
Post A Comment:
0 comments: