افغانستان میں طالبان حکومت کی تشکیل، وزیر اعظم سمیت مختلف وزارتیں تقسیم
طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان کردیا ہے۔ملّا محمد حسن اخند افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیراعظم مقرر کئے گئے ہیں۔اسکے علاوہ ملّا برادر نائب وزیراعظم، سراج الدین حقانی وزیرداخلہ، ملّا یعقوب مجاہد وزیردفاع اورمولوی امیر خان متقی کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ ملا خیراللہ خیرخواہ کو وزیر اطلاعات اور ملّا عبدالحکیم شرعی کو وزارت انصاف کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔شیر عباس کو نائب وزیر خارجہ کا عہدہ دیا گیا ہے جبکہ ذبیح اللہ مجاہد کو وزارت اطلاعات میں نائب وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
افغانستان: مختلف قلمدان اور وزراء کی فہرست
وزیر اعظم :۔۔۔ملا محمد حسن اخند
نائب وزیراعظم اول :۔۔۔۔ملا برادر نائب وزیراعظم دوم: ۔۔عبدالسلام حنفی
وزیر داخلہ:۔۔۔ سراج الدین حقانی
وزیر دفاع:۔۔۔محمد یعقوب مجاہد
وزیر خزانہ:۔۔۔ ملا ہدایت اللہ بدری
وزیر خارجہ:۔۔۔ مولوی امیر خان متقی
وزیر تعلیم:۔۔۔شیخ مولوی نور اللہ منیر
وزیر انصاف:۔۔۔ مولوی عبدالحکیم شرعی
وزیر اعلیٰ تعلیم:۔۔۔ عبدالباقی حقانی
وزیر دیہی ترقی:۔۔۔ یونس اخندزادہ
وزیر برائے مہاجرین امور:۔۔۔ خلیل الرحمٰن حقانی
وزیر عوامی فلاح و بہبود:۔۔۔ ملا عبدالمنان عمری
وزیر مواصلات:۔۔۔نجیب اللہ حقانی
وزیر پٹرولیم:۔۔۔ملا محمد عسا آخند
وزیر بجلی:۔۔۔ملا عبدالطیف منصور
وزیر ہوا بازی:۔۔۔حامد اللہ اخندزادہ
وزیر اطلاعات و ثقافت:۔۔۔ملا خیر اللہ خیرخواہ
وزیر معیشت:۔۔۔ قاری دین محمد حنیف
وزیر برائے حج و اوقاف:۔۔۔مولوی نور محمد ثاقب
آرمی چیف:۔۔۔ملّا فضل اخند
ڈائریکٹر جنرل آف انٹلی جنس:۔۔۔عبدالحق واثق
ڈپیٹی چیف آف انٹلیجنس: ۔۔۔ملّا تاج میر جواد
نیشنل ڈائریکٹر آف سکیورٹی: ۔۔۔ملا عبدالحق واثق
Post A Comment:
0 comments: