جمہور ہائی اسکول صوفی ہال میں 19 ستمبر 2021ء بروز اتوار، 12 سال سے کم عمر بچوں کا مسابقہ اذان، شہر کی مساجد کے 500 موذنین بھی مدعو
مالیگاؤں: مجلس ابناءِ قدیم کے زیراہتمام اردو میڈیا سینٹر مالیگاؤں میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا گیا کہ آئندہ 19 ستمبر 2021 بروز اتوار جمہور ہائی اسکول صوفی ہال میں مسابقہ اذان کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔جھارکھنڈ اسمبلی کی نئی عمارت میں نماز کیلئے کمرہ الاٹ کئے جانے پر بی جے پی کا ہنگامہuild%20Temple-Also.html
مدرسہ اسلامیہ ابناءِ قدیم کے زیر اہتمام ہونے والے اس مسابقہ اذان کی تفصیلات بیان کرتےہوئے مولانا عمران اسجد ندوی نے کہا کہ مسابقہ اذان میں 12 سال سے کم عمر کے بچے شرکت کے اہل ہوں گے۔اس مسابقہ میں شرکت کیلئے فارم تقسیم کئے جاچکے ہیں، 10 ستمبر فارم جمع کرنے کی حتمی تاریخ ہے۔ مجلس ابناءِ قدیم کے زیر اہتمام اس سے قبل مسابقہ اذان کے تین پروگرام منعقد کئے جاچکے ہیں۔اس پروگرام کا اہم مقصد موذنین کی تربیت، موذنین میں خوش الحانی پیدا کرنا اور ان کے تلفظ کو درست کیا جاسکے۔اس مقصد کے تحت شہر کے 500 موذنین کو بھی اس پروگرام میں شرکت کا دعوت نامہ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تنظیم کے ذمہ داران نے مساجد کے ٹرسٹیان سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی مساجد کے موذنین کو پروگرام میں شرکت کرنے کی اجازت دیں اور تعاون کریں۔ایسے موذنین جو تربیت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں وہ تنظیم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ایسے افراد موذن بن جایا کرتے تھے جن کے منہ میں دانت اور پیٹ میں آنت نہیں ہوتی تھی۔ایسے موذن کیا کہتے تھے، کسی کو سمجھ نہیں آتا تھا۔لیکن اب مجلس ابناءِ قدیم کے زیر اہتمام مسابقہ اذان کے ذریعے بچوں اور شہر کی مساجد کے موذنین کی تربیت کی جائے اور ان میں خوش الحانی پیدا کی جائے گی۔حالانکہ کانفرنس میں موجود میڈیا نمائندے کی جانب سے اس بات پر اعتراض کیا گیا کہ ماضی کے موذنین کو منہ میں دانت اور پیٹ میں آنت نہیں، جیسے فقرے سے یاد کیا جائے۔جبکہ ماضی میں موذنین نے کم اجرت پر مساجد میں اذان دینے کے فرائض ادا کئے اور دیگر امور پر بھی توجہ دی۔اسلئے ان کی خدمات کی سراہنا کی جانی چاہیے۔
Post A Comment:
0 comments: