شہر کی تمام مساجد کے ٹرسٹیان سے مجلس ابناءِ قدیم کی خصوصی اپیل، شہریان اپنی ملّی بیداری کا ثبوت دیتے اس پروگرام میں شرکت کریں

مالیگاؤں: بروز سنیچر 12 ستمبر شہر کے مشرقی علاقے میں واقع حبیب لانس میں مجلس ابناءِ قدیم کے زیر اہتمام الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندوں کی ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔جس میں 19 ستمبر 2021 صبح ساڑھے آٹھ بجے(8:30) جمہور ہائی اسکول امن پورہ میں منعقد ہونے والے تیسرے عظیم الشان آل مالیگاؤں مسابقہ اذان سے متعلق ضروری تفصیلات فراہم کی گئیں۔
ابناءِ قدیم کے ذمہ داران نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے شہر کے موذنین اور طلباء میں قرآت اور تجوید سے متعلق خوش الحانی پیدا کرنا مقصود ہے تاکہ موذنین اور طلباء تجوید اور خوش الحانی سے اذان دیں۔ شہر کی مساجد کے موذنین کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ جس کیلئے مجلس ابناءِ قدیم کے ذمہ داران نے شہر کی تمام مساجد کے ٹرسٹیان سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی مساجد کے موذنین کو اس مسابقہ اذان میں شرکت کی اجازت دے کر اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں تعاون فرمائیں۔ذمہ داران نے شہریان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ملّی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے اس پروگرام میں شرکت کریں اور طلباء کی حوصلہ افزائی کریں۔
واضح رہے کہ مجلس ابناءِ قدیم گذشتہ تین برسوں سے مسابقہ منعقد کرکے طلباء میں تجوید و قرآت سے متعلق بیداری پیدا کررہی ہے اور طلباء کی تربیت بھی کررہی ہے۔اس پروگرام سے متعلق شہریان کو مطلع کرنے اور بیداری پیدا کرنے کی غرض سے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا اور کوریج کی خصوصی گزارش کی گئی وہیں صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا استقبال بھی کیا گیا۔میڈیا نمائندوں کی جانب سے اس پروگرام کو مکمل کوریج دینے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: