ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ، وزیراعلی اروند کیجریوال نے ٹوئیٹ کے ذریعے گہرے دکھ کا اظہار کیا
شمالی دہلی کے سبزی منڈی علاقے میں ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔حادثہ کے بعد راحت رسانی کا کام جاری ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔عمارت منہدم ہونے کے سبب وہاں سے گزر رہے دو بچے اس کی زد میں آگئے تھے، راحت رسانی ٹیم نے انہیں ملبے سے نکالا اور اسپتال میں داخل کیا لیکن دوران علاج کی ان کی موت واقع ہوگئی۔ملبے سے ایک زخمی بزرگ کو بھی نکالا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عمارت میں 4 سے 5 لوگ موجود تھے جن کے ملبے میں دبے ہونے کا امکان ہے۔بلڈنگ کے نیچے تعمیری کام جاری تھا جہاں مزدور کام کررہے تھے ان کے بھی ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔عمارت کے قریب سے گزر رہے دو بچوں کو ملبے سے نکالنے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن دونوں جانبر نہیں ہوسکے۔
حادثے کے عینی شاہدین کے مطابق عمارت کے ملبے میں کئی افراد کے دبے ہونے کا امکان ہے۔جبکہ کئی گاڑیاں بھی ملبے میں دبی ہوئی ہیں۔عمارت منہدم ہونے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ٹوئیٹ کے ذریعے کہا کہ سبزی منڈی علاقے میں عمارت مندہم ہونے کا حادثہ افسوس ناک ہے۔انتظامیہ راحت رسانی میں مصروف ہے۔ضلع انتظامیہ کے ذریعے میں خود حالات پر نظر رکھ رہا ہوں۔فائر بریگیڈ عملہ سے موصول اطلاعات کے مطابق دوپہر 11:50 پر سبزی منڈی سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ یہاں ایک عمارت منہدم ہوگئی ہے۔حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پانچ فایر ٹینڈر گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں۔واضح رہے کہ منہدم ہونے والی عمارت ملک گنج کے قریب دہلی رابن سنیما کے سامنے واقع ہے۔تین منزلہ عمارت میں نیچے دودھ ڈیری تھی جس کی مرمت کا کام جاری تھا۔ عمارت منہدم ہونے کے سبب اطراف کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Post A Comment:
0 comments: