تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اہلیت و قابلیت کی بنا پر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہمارا نصب العین: سی ای او برائٹ ائیز

بھیونڈی، ١٣ ستمبر ٢٠٢١ /بھیوںڈی، کلیاں، ممبرا اور اطراف کے علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے مومن جماعت خانہ صمد نگر کنیری میں روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔
 صبح 9 بجے سے نوجوانوں کی آمد کا 
سلسلہ شروع ہوا اور شام کے تقریباً 4 بجے تک 500 سے بھی زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کیا، سب سے زیادہ امیدوار لوجسٹکس میں اپائنمنٹ کیے گئے، بھیونڈی کے اطراف کے لاجسٹکس کمپنیوں کی بسوں کے ذریعے 150 سے بھی زائد نوجوانوں کو فوری طور پر کمپنی نے ریکروٹ کیا۔ جبکہ 200 سے زائد نوجوانوں کو دیگر سیکٹر میں ملازمتوں کا پروانہ دیا گیا۔ کچھ نوجوانوں کو دوسرے راؤنڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ اس روزگار میلے میں آئی ٹی سیکٹر، بی پی او، لاجسٹکس، بینکنگ، مارکیٹنگ اینڈ سیلس، ورک فرام ہوم، ٹیلی کوم، اکاونٹنگ، فارمیسی،  ای کامرس، ایونٹ منیجمنٹ، بیک آفس وغیرہ کی نوکریوں کے لیے کمپنیوں نے اپنے کاؤنٹر لگائے تھے۔ برائٹ آئیز ایچ آر کنسلٹنٹ پرئیویٹ لمیٹیڈ کمپنی نے اس روزگار میلے کا انعقاد کیا۔ مومن ویلفیئر سوسائٹی (مومن جماعت خانہ)، ائیٹا، ادبی کارواں، جی ٹی فاونڈیشن نے اس میلے کے انعقاد میں بھرپور تعاون دیا۔ برائٹ ائیز کے سی ای او، عامر مومن نے بتایا کہ "ہماری کوشش ہے کہ شہر میں ںے روزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار حاصل ہو اس کے لیے ہم نے اطراف میں موجود کمپنیوں سے رابطہ کیا اور انھیں اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ ہماری معاونت سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ان کی قابلیت اور اہلیت کے مطابق جاب دیں۔" فرم کی ایم ڈی روما انصاری نے خاص طور پر اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان جو میکانیکل انجینئیر، سول انجینئیر، ایم بی اے، فارمسسٹ ہیں انھیں بھی ملازمت کے حصول میں دشواریاں ہورہی ہیں، اس روزگار میلے میں بھی کئی اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہم نے موقع پر ہی جاب فراہم کی۔ آئیٹا بھیونڈی یونٹ کے صدر فہیم احمد مومن نے انتظامات، تشہیر اور معاونت کے لیے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ بالخصوص سبحان سکندر انصاری (اعزازی سیکریٹری مومن ویلفئیر سوسائٹی، مومن جماعت خانہ)، مومن طفیل (خازن) اور ان کے رفقاء جنھوں نے مومن جماعت خانہ کا ہال مفت فراہم کیا اور امیدواروں کے بیٹھنے اور والنٹیرس کے کھانے کا نظم کیا۔ اس کیمپ کے کامیاب انعقاد میں مومن فیاض احمد، مومن عمران احمد، انصاری عبدالمجید، مومن عارف، شیخ توصیف، انصاری عامر، انصاری ابو سعد، انصاری فضیل اور دیگر تمام معاونین کا تعاون حاصل رہا۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: