خاتون کی ویڈیو بنانے کی کوشش، آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری
مالیگاؤں: پولیس کنٹرول روم سے موصول اطلاعات کے مطابق آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں ایک 35 سالہ خاتون نے شکایت درج کروائی کہ 30 سالہ طحہ نثار احمد(ساکن نیاپورہ گلی نمبر 2) نامی شخص نے اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی ہے۔فریادی نے اپنی شکایت میں کہا کہ ملزم اس کا پڑوسی ہے، جب وہ اپنے گھر کے پاس پانی بھر رہی تھی تب طحہ نامی شخص نے کارخانے کی ٹوٹی ہوئی دیوار کی اوٹ سے فریادی خاتون کا ویڈیو بنایا، ملزم نے دوسرے روز بھی اسی طرح کی حرکت کرنے کی کوشش کی۔جس کے بعد اس شخص کے خلاف آزاد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔آزاد نگر پولیس نے ملزم کے خلاف قلم A N 48 2021 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس آئی واگھمارے اس معاملے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔


Post A Comment:
0 comments: