طلاق شدہ ٹیچر پر نابالغ طالب علم کے اغوا کا معاملہ درج،پولیس دونوں کی تلاش میں کوشاں، اب تک کوئی سراغ نہیں ملا
ہریانہ کے پانی پت شہر سے ٹیچر اور طالب علم کے رشتے کو بدنام اور داغدار کرنے والے ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ایسا الزام عائد کیا جارہا ہے کہ ایک نجی اسکول کی ٹیچر اپنے ایک 17 سالہ طالب علم کو بہکا کر اس کے ساتھ فرار ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پانی پت کے ایک نجی اسکول میں پٹھانے والی یہ ٹیچر طلاق شدہ ہے اور اپنے مائیکے میں رہتی ہے۔طالب علم کے والد نے ضلع پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا ہر روز کی طرح 29 مئی کو دوپہر 2 بجے خاتون ٹیچر کے گھر ٹیوشن پڑھنےکیلئے گیا تھا لیکن اب تک لوٹ کر نہیں آیا۔ٹیچر کے گھر والے اس معاملے پر کافی وقت خاموش رہے، اسکے بعد ٹیچر کے والد نے بیٹی کے غائب ہونے کی اطلاع دی۔پولیس نے خاتون ٹیچر کے خلاف اغوا کا معاملہ درج کرلیا ہے۔ٹیچر اور طالب علم کی تلاش جاری ہے لیکن اب تک دونوں کا سراغ نہیں ملا ہے۔غائب ہونے کے بعد سے موبائل بھی سوئچ آف ہیں۔پولیس میں درج کی گئی شکایت میں طالب علم کے والد نے کہا کہ ان کا بیٹا گیارہویں جماعت کا طالب علم ہے اور ملزمہ اس کی کلاس ٹیچر ہے۔اطلاعات کے مطابق طالب علم گذشتہ دو سال سے ٹیچر کے گھر پر ٹیوشن پڑھنے جاتا تھا، لاک ڈاؤن میں اسکولیں بند ہونے کے سبب روزانہ 4 گھنٹے تک ٹیچر کے گھر پر ہی ٹیوشن لیا کرتا تھا۔29 مئی کو دونوں اچانک غائب ہوگئے۔دونوں کے گھروں سے کسی قیمتی سامان کے غائب ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔


Post A Comment:
0 comments: