کمالپورہ سے 44 ہزار مالیت کے گائے کی نسل کے تین جانوروں سمیت دو نوجوان گرفتار

مالیگاؤں: گائے کی نسل کے جانوروں کی غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کیلیے پولیس مسلسل کاروائی کرتی نظر آرہی ہے اور لاکھوں روپئے کی مالیت کے جانور اور گاڑیاں ضبط کی جارہی ہیں،گزشتہ روز ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی کے خصوصی دستے نے کمال پورہ علاقے سے دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ جن کے قبضے سے پولیس نے 44 ہزار مالیت کے تین گائے کی نسل کے جانوروں کو برآمد کیا۔ ایڈیشنل ایس پی کے خصوصی دستے کی قیادت کر رہے پی ایس آئی گھگے اور دیگر پولیس اہلکاروں نے اس معاملے میں کاروائی کی۔ ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے کہا کہ خصوصی دستے نے اس کاروائی میں مناف شیخ عرف (منا پہلوان) اور دلیپ چولامن وانکھیڑے ساکن (مالیگاؤں) کے خلاف 1995 1960  کی قلم 5 5 8 11 9 A E B کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا گیا ہے۔اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔



Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: