ممبئی قلعہ مجسٹریٹ کورٹ سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری،ایڈوکیٹ شاہد ندیم کی کامیاب پیروی

مالیگاؤں: گذشتہ سال اکتوبر میں ممبئی کی ساکی ناکہ پولیس نے بنگلہ دیشیوں کے جعلی دستاویز بنانے کے الزام میں پانچ ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔جس میں چار افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا گیا اور ان پر غیر قانونی طریقے سے ہندوستان میں داخل ہونے اور جعلی دستاویزات بنوانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اس معاملے میں گرفتار تین ملزمین کو گذشتہ روز ممبئی قلعہ کورٹ( مجسٹریٹ) نے مشروط ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔اس قبل اسی عدالت نے مالیگاؤں کے ساکن ساجد اختر حیدر منشی کو بھی ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم جاری کیا تھا۔ساجد اختر پر پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ اس نے چار بنگلہ دیشی افراد کے جعلی دستاویزات بنانےاور انہیں ہندوستانی شہریت کے ثبوت اکٹھا کرنے میں مدد کی تھی۔اس معاملے میں ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے ملزم شیخ عبدالرحیم شیخ جلیل کی عرضداشتِ ضمانت پر بحث کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم گذشتہ سات مہینے سے زیادہ عرصے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید ہے، اس معاملے میں پولیس کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ بھی داخل کردی ہے لہذا ملزم کو مزید جیل میں رکھنا ملزم کے ساتھ زیادتی ہوگی۔کیونکہ ٹرائل ختم ہونے میں ایک طویل وقت درکار ہے۔ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے عدالت کو مزید بتایا کہ پولیس نے ان کے موکل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی ہے اور اس نے جعلی دستاویزات بنائے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملزم ہندوستانی ہے، اس کے چار بچے ہیں جس میں ان کی دو بیٹیوں کی شادیاں بھی ہوچکی ہیں اور سب برسوں سے ممبئی میں مقیم ہیں۔نیز ملزم ماضی میں بھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھا اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم ایک شفاف کردار کا مالک ہے لہذا اس کا ضمانت پر رہا ہونے کے بعد فرار ہونے کا استغاثہ کا دعوی غلط ہے۔ایڈوکیٹ شاہد ندیم کی بحث کے بعد قلعہ مجسٹریٹ کورٹ کی جج اے ایچ کاشیکر نے ملزم شیخ عبدالرحیم اور دیگر دو ملزمین فیاض احمد اور امین اللہ کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے نیز ملزمین کو فوری طور بیس ہزار روپئے نقد جمع کرنے کے بعد جیل سے رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔واضح رہے کہ ممبئی کی ساکی ناکہ پولیس نے پانچ ملزمین محمد اسمعیل حسین، فیاض احمد مزمل حسین، محمد عبدالرحیم، امین اللہ اور ساجد اختر کو تعزیراتِ ہند کی دفعات 471، 468،467،465، 420، 34، پاسپورٹ قانون(پاسپورٹ انٹری انٹو انڈیا) کی 6، 3 کے تحت گرفتار کیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ غیر قانونی طریقے سے ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں اور مقامی شخص ساجد اختر کی مدد سے پندوستانی شہریت کیلئے درکار ضروری دستاویزات تیار کروائے تھت۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: