انجکشن اور ادویات کے اسٹاک کا جائزہ لیا، بدعنوانی کا شبہ ہونے کی صورت میں میئر سے مہاسبھا بلانے کی درخواست کریں گے

مالیگاؤں:گذشتہ کچھ عرصے سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں چوری کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔کبھی کووڈ سینٹر تو کبھی کارپوریشن کی گاڑیوں کی بیٹری چوری ہونے کے واقعات منظر عام پر آئے۔اطلاعات کے مطابق اب کرونا مریضوں کیلئے آنے والی دوائیں بھی محفوظ نہیں رہی۔مالیگاؤں تعلقہ کے مضافاتی علاقوں میں کرونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ایسے میں مختلف کووڈ سینٹرز میں آکایجن سلینڈر، انجیکشن اور ادویات کی شدید قلت ہورہی ہے۔اس سلسلے میں مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے  صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے گذشتہ روز واڈیا اسپتال میڈیکل اسٹوریج کا ہنگامی دورہ کیا۔اس تعلق سے ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن نے کرونا وباء کیلئے دو کروڑ روپے ڈی پی ڈی سی فنڈ سے کووڈ سینٹرز کیلئے اودیات منگوائی تھیں۔اسٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ میں ادویات کی تعداد اور مقدار سے متعلق تفصیل بتائی گئی تھی۔ریمڈیسیور انجکشن کی تعداد ایک ہزار بتائی گئی تھی۔ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ انہوں نے واڈیا اسپتال میڈیکل اسٹوریج کا ہنگامی دورہ کیا تو انہیں اس بات کا علم ہوا کہ ریمڈیسیور انجکشن صرف تین سو ہی آیا ہے اور انجکشن مہیا کرانے والے ٹھیکیدار کے نام دو کروڑ روپے کا بل بھی بن چکا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کارپوریشن میئر سے درخواست کریں گے کہ اس معاملے میں مہا سبھا بلائی جائے اور کارپوریشن میں جو بدعنوانیاں ہورہی ہیں اس کی تحقیق کرائی جائے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: