آکسیجن کی دستیابی اور اس سے متعلق دیگر معلومات کے لئے ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں: ضلع کلکٹر سورج ماندھڑے کی اسپتالوں سے اپیل

مالیگاؤں: مہاراشٹر سمیت ناسک ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ایسے میں آکسیجن سلینڈر کی فراہمی کم ہونے کی وجہ سے کوویڈ سینٹرز میں آکسیجن کی شدید قلت محسوس ہورہی ہے۔متعلقہ اسپتالوں میں فوری طور پر آکسیجن فراہم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔اس تعلق سے ناسک اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشنوں سمیت ضلع کے دیہی علاقوں کے لئے الگ الگ ہیلپ لائن نمبر اور انفارمیشن سیل قائم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ناسک میونسپل کارپوریشن میں پورے نظام کی نگرانی کارپوریشن انتظامیہ کرے گی اور دیہی علاقوں کی نگرانی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتال انتظامیہ کرے گی۔ جبکہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اور آس پاس کے علاقے کی نگرانی ایڈیشنل کلکٹر مالیگاؤں کے ذریعہ کی جائے گی۔ اسطرح ہر سپلائر کو دستیاب آکسیجن کے بارے میں معلومات ایف ڈی اے کے عہدیداروں کے ذریعہ ہر تین گھنٹے کے بعد ہیلپ ڈیسک اور انفارمیشن روم کو مہیا کی جائیں گی۔ اس ضمن میں ضلع کلکٹر سورج ماندھڑے نے علاقے کے اسپتالوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آکسیجن کی دستیابی اور اس سے متعلق دیگر معلومات کے بارے میں پوچھ گچھ کے لئے ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں۔اس وقت متاثرہ مریضوں کی تعداد ناسک ضلع میں بڑھ رہی ہے۔ اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کرنے والوں سے رابطہ کرکے آکسیجن کی فراہمی کی صحیح مقدار حاصل کرنا ہےجس طرح ضلع میں آکسیجن سپلائی کنندگان کو ٹینکر ملتے ہیں۔ناسک ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اور دیہی علاقوں میں امداد اور معلوماتی مراکز کے لئے الگ الگ نمبر درج ذیل ہیں۔

ناسک میونسپل اسپتالوں کیلئے: 0253 -2220800 

 مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اسپتالوں کے لئے رابطہ نمبر : 8956443068 اور 8956443070

 ناسک دیہی اسپتالوں کیلئے ہیلپ لائن نمبر: 9405869940

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: